قومی

Debate on Operation Sindoor in Lok Sabha: لوک سبھا میں آج آپریشن سندور پر تاریخی بحث، کانگریس نے جاری کیا وہپ، راہل گاندھی رکھیں گے اپوزیشن کا موقف

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے جاری مانسون اجلاس کا آج کا دن غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ لوک سبھا میں آج دوپہر 12 بجے سے ’آپریشن سندور‘ اور پہلگام دہشت گردانہ حملے پر باقاعدہ بحث شروع ہو رہی ہے۔ 16 گھنٹے طویل اس اہم بحث کی شروعات خود وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کریں گے۔ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو کے مطابق یہ بحث 28 جولائی کو لوک سبھا میں اور 29 جولائی کو راجیہ سبھا میں یکساں دورانیے کے ساتھ منعقد ہوگی۔

حکومت کی اعلیٰ فوجی حکام سے مشاورت

بحث سے قبل وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سی ڈی ایس جنرل انل چوہان، دفاع سکریٹری راجیش کمار سنگھ اور تینوں افواج کے سربراہان کے ساتھ کئی دور کی میٹنگیں کیں، جن میں حکومت کے بیانیہ کو حتمی شکل دی گئی۔ ذرائع کے مطابق حکومت اس موقع کو ایک مؤثر فوجی اقدام کے طور پر پیش کرنا چاہتی ہے۔

اپوزیشن کا متحدہ محاذ، راہل گاندھی کریں گے قیادت

دوسری طرف اپوزیشن اتحاد انڈیا بھی پوری طرح سرگرم ہو چکا ہے۔ کانگریس نے اپنے تمام اراکینِ پارلیمنٹ کو وہپ جاری کر کے آئندہ تین دن تک ایوان میں موجود رہنے کی ہدایت دی ہے۔ بحث کے دوران کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اپوزیشن کی طرف سے بحث کا آغاز کریں گے۔ سماج وادی پارٹی کے اکھلیش یادو اور راجیو رائے بھی بحث میں حصہ لیں گے۔

وزیراعظم کی شرکت کی امید، اپوزیشن کا مطالبہ

اپوزیشن کی طرف سے اس بحث کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ وزیراعظم بھی اس بحث میں شامل ہوں گے، جو بحث کی اہمیت کو مزید بڑھا دے گا۔ اپوزیشن کا موقف ہے کہ اتنے حساس اور قومی سلامتی سے جڑے معاملے پر وزیراعظم کی براہِ راست وضاحت ضروری ہے۔

پہلگام حملہ اور’آپریشن سندور‘

واضح رہے کہ ’آپریشن سندور‘ 7 مئی کو اُس وقت شروع کیا گیا تھا جب جموں و کشمیر کے پہلگام علاقے میں ایک دہشت گردانہ حملے میں 26 افراد کی جانیں چلی گئیں۔ اس کے جواب میں ہندوستانی فوج نے ایک تیز رفتار اور مؤثر فوجی کارروائی انجام دی جسے سرکاری سطح پر ’وجے اُتسو‘ کا نام دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن محض 22 منٹ میں مکمل ہوا اور اس دوران کئی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ حکومت اسے ایک “100 فیصد کامیاب فوجی کارروائی” قرار دے رہی ہے۔

کانگریس کی مستقل کوششیں

کانگریس نے شروع سے ہی ’آپریشن سندور‘ اور پہلگام حملے پر خصوصی بحث کا مطالبہ کیا تھا، جسے حکومت پہلے نظر انداز کرتی رہی۔ لیکن اپوزیشن کے دباؤ کے بعد اب حکومت نے بحث کی منظوری دے دی ہے۔ آج کی بحث محض ایک واقعے پر نہیں بلکہ قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور اپوزیشن و حکومت کے بیچ سیاسی توازن کا بھی امتحان ہوگی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Habiburrahman

Recent Posts

Parlay Missile Successful Test: پرلے میزائل کا کامیاب تجربہ، دورانِ پرواز راستہ بدلنے کی صلاحیت نے بڑھائی اہمیت

ڈی آر ڈی او کے تیار کردہ پرلے میزائل کا اڈیشہ کے چندی پور میں…

17 minutes ago

Netan Yahu Crisis: اسرائیل میں نیتن یاہو کی کرسی پر خطرہ؟ عرب جماعتیں گادی آئزنکوٹ کی حمایت کے لیے تیار، لیکن رکھی بڑی شرط

اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے مہابھارت کا خاص شلوک کیا شیئر، بتایا زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا منتر

تپسیا کا مطلب: اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت کرنا، مشکلات کا…

3 hours ago

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں آلودگی کا قہر، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز، جہانگیرپوری میں 499 ریکارڈ

دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 331 درج کیا گیا، بگڑتے حالات کے پیش نظر…

3 hours ago

دہلی-این سی آرمیں کھلے عام فروخت ہورہے ہیں پٹاخے؟ سپریم کورٹ نے حکومت سے پوچھا سخت سوال

جسٹس ایم ایم سندریش نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایشوریہ بھاٹی سے اخبار…

3 hours ago