ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو۔ (فائل فوٹو)
CM Sukhvinder Singh Sukhu: ہماچل پردیش کے وزیر اعلی سکھویندر سنگھ سکھو کا ایک انگریزی اخبار کو دیا گیا بیان کافی وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے بہاری آرکیٹیکٹس کو ہماچل میں ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ وہیں، اب سی ایم سکھویندر سنگھ سکھو نے اس کی تردید کی ہے۔ انہوں نے بہاری آرکیٹیکٹس پر دیئے گئے تبصرے پر کہا کہ میں نے ایسا کچھ نہیں کہا۔
‘وہ ہمارے بھائی جیسے ہیں‘
وزیراعلیٰ سکھو نے کہا کہ مجھے اس بات کے بارے میں جانکاری ہی نہیں ہے، میں نے ایسا کہا ہی نہیں ہے۔ وہ تو ہمارے بھائیوں کی طرح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے لوگ بھی یہاں پھنسے ہوئے تھے۔ میں نے انہیں کل ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرایا ہے۔ بہار کے تقریباً 200 لوگ اب بھی یہاں ریاست میں پھنسے ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ تو ایک مزدور ہیں اور محنت کرتے ہیں، ان کا کیا قصور؟ یہ غلطی ہمارے اسٹرکچرل انجینئر کی ہے۔ وہ غلط نقشہ بناتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسمبلی انتخابات کو لے کر بی جے پی کی دو کمیٹیوں میں نہیں ہے وسُندھرا راجے کا نام، ریاستی انچارج نے کیا کہا؟
کیا تھا سارا معاملہ؟
سی ایم سکھوندر سنگھ سکھو کا ایک بیان کافی وائرل ہو رہا تھا۔ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ایک انگریزی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ تعمیراتی کاموں کے لیے دوسری ریاستوں سے لوگ آتے ہیں۔ وہ سائنسی طریقوں کا استعمال کیے بغیر منزل پر منزل بنائے جا رہے ہیں۔ سی ایم نے کہا کہ مہاجر آرکیٹیکٹس آتے ہیں، جنہیں میں بہاری آرکیٹیکٹس کہتا ہوں۔ وہ آئے اور فلور پر بناتے چلے گئے۔ ان وجوہات کی وجہ سے ہماچل میں تباہی مچ رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے پہلے منی کے وزیر اعلیٰ وزیر…
وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…
کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی ملے وزیر اعلیٰ، بین ریاستی…
ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وائس چانسلر کی علمی تحریروں اور…
1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…