قومی

Hemant Soren Takes Oath: ہیمنت سورین بنے جھارکھنڈ کے 14ویں وزیراعلیٰ، حلف برداری تقریب میں انڈیا الائنس نے دکھائی طاقت

Hemant Soren Oath Ceremony: ہیمنت سورین نے جمعرات (28 نومبر) کو ایک بار پھر سے جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ کے طور پر کمان سنبھال لی۔ انہوں نے رانچی میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں ریاست کے 14ویں وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ گورنر سنتوش گنگوار نے ہیمنت سورین کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے لیڈر کا وزیراعلیٰ کے طور پر یہ چوتھی مدت کارہے۔

کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی، عام آدمی پارٹی کے کنوینراوردہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال، پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان، تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن، سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو، بہارکے سابق نائب وزیراعلیٰ اور آرجے ڈی لیڈرتیجسوی یادو وغیرہ حلف برداری تقریب میں موجود رہے۔ اس طرح سے جھارکھنڈ میں وزیراعلیٰ عہدے کی حلف برداری تقریب میں انڈیا الائنس کے لیڈران نے اپنی طاقت دکھائی۔ اس کے علاوہ ہیمنت سورین کی اہلیہ کلپنا سورین، جھارکھنڈ کانگریس کے انچارج غلام احمد میر، کانگریس لیڈر طارق انور، آزاد رکن پارلیمنٹ پپویادو، کرناٹک کے نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار، کانگریس کی ترجمان سپریا شرینیت سمیت کئی اور لیڈران موجود رہے۔

ہم جھارکھنڈ کو آگے لے جائیں گے: تیجسوی یادو

ہیمنت سورین کی حلف برداری تقریب میں شامل ہونے کے لئے آرجے ڈی لیڈر تیجسوی یادو بھی پہنچے۔ انہوں نے رانچی پہنچنے کے بعد کہا کہ ہیمنت سورین کی قیادت میں ہم حکومت چلائیں گے اور جھارکھنڈ کو آگے لے جائیں گے۔

ہیمنت سورین کے بیٹے نتل سورین نے کیا کہا؟

حلف برداری تقریب سے پہلے ہیمنت سورین کے بیٹے نتل سورین نے کہا کہ میں اپنے والد کی حلف برداری تقریب سے بہت خوش ہوں۔ ہرکوئی اس کا گواہ بننے آیا ہے۔ آدیواسیوں سے کہنا چاہوں گا کہ جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) آپ کے لئے کام کررہی ہے اور پورے جھارکھنڈ کے لئے کام کررہی ہے۔ آگے بھی جے ایم ایم عوام کے لئے کام کرتی رہے گی۔

جھارکھنڈ میں انڈیا الانس کو 56 سیٹوں پر ملی جیت

جھارکھنڈ میں حال ہی میں ہوئے اسمبلی الیکشن میں ہیمنت سورین نے بی جے پی کے گملیل ہیمبرم کو39,791  ووٹوں کے فرق سے ہراکر برہیٹ سیٹ پرجیت درج کی تھی۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کی قیادت والے انڈیا الائنس نے 81 رکنی اسمبلی میں 56 سیٹیں جیتیں اوراکثریت حاصل کرلی۔ جبکہ بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے کو 24 سیٹوں پرجیت ملی۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Tej Pratap tried to enter the house: تیج پرتاپ نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی تھی، پہلی بار سامنے آئیں انوشکا یادو، ڈانڈیا پروگرام میں پہنچیں بیٹی کے ساتھ

انوشکا یادو اپنی بیٹی اُجّینی کے ساتھ ڈانڈیا کلاس میں شرکت کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں…

23 minutes ago

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

58 minutes ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

2 hours ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

11 hours ago