قومی

Delhi High Court on Stray Dogs: آوارہ کتوں کو پالنے والے ہو جائیں ہوشیار! ہائی کورٹ نے دہلی حکومت اور دیگر کو جاری کیا نوٹس

Delhi High Court on Stray Dogs: دہلی ہائی کورٹ نے آوارہ کتوں کو کھلانے والے لوگوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ آوارہ کتوں کے بارے میں دہلی ہائی کورٹ نے کہا کہ کتوں کو کھانا کھلانے سے وہ اسی علاقے کے رہنے والے بن جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے آئے روز لوگوں پر حملے ہوتے رہتے ہیں۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ لوگ وین میں آکر کتوں کو کھانا کھلا رہے ہیں۔ اس لیے یہ کتے کہیں نہیں جا رہے۔

دہلی ہائی کورٹ نے کہا کہ کتے بہت زیادہ علاقائی ہو گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جو وہاں آتا ہے وہ اس پر حملہ کرتے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ دہلی ہائی کورٹ نے 18 ماہ کی بیٹی کے والد کی درخواست پر دہلی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جو حال ہی میں کتے کے وحشیانہ حملے کی وجہ سے ہلاک ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں- Anand Mohan case: آنند موہن کی رہائی کو چیلنج کرنے والی درخواست پر عدالت کا تبصرہ، ‘ کہا یہ تفصیلی سماعت کا معاملہ ہے… کیس کی لسٹنگ ہوگی جلد ‘

قومی انسانی حقوق کمیشن نے دہلی حکومت کو بھیجا تھا نوٹس

واضح رہے کہ 24 فروری کو دہلی کے تغلق لون علاقے میں آوارہ کتوں کے ایک گروپ نے ڈیڑھ سالہ بچی کو نوچ کر مار ڈالا تھا۔ جس کے بعد اس افسوسناک واقعے کا معاملہ قومی انسانی حقوق کمیشن تک بھی پہنچا۔ جس کے بعد کمیشن نے دہلی حکومت اور پولیس کو نوٹس جاری کیا۔ اس کے علاوہ، کمیشن نے صورتحال کو سنجیدگی سے لیا اور کہا کہ “انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہو رہی ہے۔”

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Ram Mandir Donation Theft Case: سپریم کورٹ نے نگرانی ختم کی، مجسٹریٹ کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت

نئی دہلی: ایودھیا کے رام مندرمیں مبینہ طورپرچڑھاوا چوری اورمالی بے ضابطگیوں کے معاملے میں…

17 minutes ago

Reliance Share Price: ریلائنس نے 45 منٹ میں کمائے 1.29 لاکھ کروڑ روپے،پہلے منافع میں رقم کی تاریخ، اب شیئر بازار میں مچائی دھوم

ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرز میں زبردست تیزی کے نتیجے میں کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں…

53 minutes ago

Join BJP Ahead of 2027 Assembly Polls: پنجاب میں اسمبلی انتخابات سے پہلے عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا، تین ارکانِ اسمبلی بی جے پی میں شامل

امرتسر نارتھ کے رکنِ اسمبلی کنور وجے پرتاپ سنگھ نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کلتار…

2 hours ago

Azam Khan: اعظم خان نے ای ڈی کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں کیا چیلنج، فوری سماعت کی درخواست

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا یہ مقدمہ رام پور میں ’مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ‘…

3 hours ago