قومی

Haryana BJP Candidate list: بی جے پی نے ہریانہ کی 67 سیٹوں کیلئے امیداروں کی فہرست کردی جاری، سی ایم سینی کی سیٹ کر دی تبدیل،دیکھئے فہرست

بی جے پی نے ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ پہلی فہرست میں 67 امیدواروں کے نام ہیں۔ سی ایم نایاب سنگھ سینی کی سیٹ تبدیل کر دی گئی ہے۔ وہ لڈوا سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ فی الحال وہ کرنال سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ انل وج امبالہ کینٹ سے الیکشن لڑیں گے۔

آپ کو بتادیں کہ ہریانہ اسمبلی کی 90 سیٹوں کے لیے ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ ہریانہ کی تمام 90 سیٹوں پر 5 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی اور انتخابی نتائج 8 اکتوبر کو گنتی کے بعد آئیں گے۔ ہریانہ اسمبلی کی میعاد 3 نومبر 2024 کو ختم ہو رہی ہے۔ آخری اسمبلی انتخابات اکتوبر 2019 میں ہوئے تھے۔ انتخابات کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی اور جننائک جنتا پارٹی کے اتحاد نے ریاست میں حکومت بنائی۔ بی جے پی کے پاس 40 سیٹیں ہیں، کانگریس کے پاس 31 سیٹیں ہیں اور آزاد/دیگر کے پاس 19 سیٹیں ہیں۔ پہلے انتخابات یکم اکتوبر کو ہونے تھے اور نتائج کا اعلان 4 اکتوبر کو ہونا تھا۔ لیکن تہواروں کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے تاریخ تبدیل کردی۔

البتہ بی جے پی کی پہلی لسٹ میں چند اہم نام ہیں جن کا ذکر ذیل میں کیا جارہا ہے۔

کالکا سے شکتی رانی شرما

پنچکولہ سے گیان چند گپتا

امبالہ شہر سے اسیل گوئل

مُلانا سے سنتوش سروان

سدھورا سے بلونت سنگھ

جگادھری سے کنور پال گرجر

یمونا نگر سے دھنشیام داس اروڑا

رادور سے شیام سنگھ رانا

شاہ باد سے سبھاش کلسانہ

تھانیسر سے سبھاش سودھا

پیہووا سے سردار کملجیت سنگھ اجرانہ

گہلا سے کلونت بازیگر

کلیات سے کملیش ڈھانڈا

کیتھل سے لیلا رام گجر

نیلوکھیری سے بھگوان داس کبیر پنتھی

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

59 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago