قومی

Har Ghar Tiranga Campaign: سماجودای پارٹی کے رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برق کا بیان،کہا ہر گھر ترنگا ضروری تھوڑی ہے، دل میں ہونا چاہیے

وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل کے بعد جمعہ (11 اگست) کو بی جے پی نے ملک بھر میں ہر گھر میں ترنگا لہرانے کی مہم شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم  مودی نے یوم آزادی پر ہم وطنوں سے ہر گھر میں ترنگا لہرانے کی اپیل کی تھی۔ اس سلسلے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برق نے کہا کہ ترنگا دل میں ہونا چاہیے۔ ایک رپورٹ کے مطابق رپورٹر نے ان سے سوال پوچھا کہ کیا وہ اس یوم آزادی پر اپنے گھر پر ترنگا جھنڈا لگائیں گے؟ اس کے جواب میں شفیق الرحمن برق نے کہا، یہ ٹھیک ہے، جب یوم آزادی ہوتا ہے، ہر کوئی جھنڈا لہراتا ہے، جلوس نکالتا ہے، سب کچھ کرتا ہے۔ جب ہوگا تو گھر کے بچے جھنڈا لگاتے ہیں، جھنڈا ہم  اپنے گھر پر بھی لگائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ضروری نہیں کہ گھر میں جھنڈا ہی لہرایا جائے، دل میں ترنگا ہونا چاہیے۔ ہر سال 15 اگست کو پورے ملک میں ہر گھر اور ہر جگہ قومی اتحاد کا دن منایا جاتا ہے۔ اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔

مرکزی وزراء نے دہلی میں بائیک ریلی نکالی

نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے جمعہ (11 اگست) کو دہلی میں ممبران پارلیمنٹ کی ہر گھر ترنگا بائیک ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ وزارت ثقافت کے مطابق آزادی کے امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) کے زیراہتمام 13 سے 15 اگست تک ملک بھر میں ‘ہر گھر ترنگا’ مہم شروع کی جائے گی، جس میں لوگوں کو پرچم لہرانے کی ترغیب دی جائے گی۔

وزارت ثقافت کے افسران نے بتایا کہ ہر گھر ترنگا  منصوبہ کے تحت مرکزی وزراء نے جمعہ کو ترنگا بائیک ریلی میں حصہ لیا تاکہ اس مہم میں عوام کی شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔ ہری جھنڈی دکھائے جانے کے بعد بائیک ریلی انڈیا گیٹ سے شروع ہوئی اور چکر لگانے کے بعد میجر دھیان چند اسٹیڈیم پر اختتام پذیر ہوئی۔

 بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

35 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

1 hour ago