اتراکھنڈ کے ہلدوانی کے بن بھول پورہ میں جمعرات کو ہوئے تشدد کے بعد ڈی ایم نے آج پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے تشدد کی سی سی ٹی وی جاری کی اور کہا کہ شرپسندوں نے پولیس اسٹیشن پر پٹرول بم پھینکا۔ تھانے کے باہر کھڑی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔ پولیس اہلکاروں کو تھانے سے باہر جانے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔ نینیتال ڈی ایم وندنا سنگھ نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ہلدوانی میں مختلف مقامات پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی، سب کو نوٹس دیا گیا اور سماعت کے لیے وقت دیا گیا۔ڈی ایم نے کہا کہ کچھ لوگوں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا، جب کہ کچھ کو وقت دیا گیا اور کچھ کو وقت نہیں دیا گیا۔ وقت نہ ملنے پر پی ڈبلیو ڈی اور میونسپل کارپوریشن نے مسماری کی کارروائی کی۔ ڈی ایم نے کہا کہ یہ کوئی الگ تھلگ سرگرمی نہیں تھی اور کسی خاص املاک کو نشانہ نہیں بنایا گیا تھا۔
ڈی ایم کے بقول اب تک چار ملزمان کوگرفتار کیا گیا ہے اور اس پورے واقعے تین لوگوں کی جان گئی ہے حالانکہ پہلے چار اموات کی خبر تھی البتہ بعد میں ڈی ایم نے اس کو کنفیوژن بتاکر واضح کردیا کہ اب تک تین لوگوں کی اس میں جان گئی ہے۔پولیس کے بقول تشدد کے دوران شرپسند فائرنگ بھی کررہے تھے ۔ اس پورے تشدد کو بھڑکانے میں 15-20 لو گ شامل ہیں ۔ پولیس انتظامیہ کے مطابق یہ سب کچھ ایک سازش اور پلاننگ کے ساتھ کیا گیا ہے۔ پہلے سے ہی سازش رچی جارہی تھی اور منصوبہ بندی ہورہی تھی ۔
حالانکہ ڈی ایم یا پولیس انتظامیہ نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں اس سازش کا پتا کیوں نہیں چلا، انہیں اس منصوبہ بندی کی خبر کیوں نہیں لگی ۔ اس پورے واقعے کو قبل از وقت کنٹرول کرنے میں پولیس انتطامیہ کیوں ناکام رہی۔ ان تمام سوالوں کا جواب دیے بغیر اتنا کہہ دیا گیا کہ 15-20 لوگ اس سازش کا حصہ ہیں جنہوں نے یہ منصوبہ بندی کی تھی۔ ڈی ایم نے کہا کہ یہ تشدد فرقہ وارانہ نہیں تھا ، اس کو کسی بھی طرح سے فرقہ وارانہ رنگ نہ دیا جائے ، اس کو کسی مذہب یا ذات سے نہیں جوڑا جانا چاہیے ۔ اس کا کسی ایک گروپ ،جماعت یا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے ، بلکہ یہ پوری طرح سے سیکورٹی انتظامیہ کو چیلنج کرنے کی کوشش تھی ،اس کا مقصد یہاں کے لاء اینڈ آرڈر کو چیلنج کرنا تھا۔ کوئی فرقہ وارانہ فساد نہیں تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…