نئی دہلی: حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے جاری حج فلائٹ شیڈول کے مطابق دہلی ایمبارکیشن، پوائنٹ سے حج کے لیے جانے والے عازمین حج کی پرواز 9 مئی کو دیر رات 2.20 بجے سے شروع ہوگی۔ جیسے ہی حج پروازکا شیڈول جاری ہوا۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے حج کمیٹی میں قائم حج سہولت موبائل ایپ ہیلپ ڈیسک اور رام لیلا میدان میں لگائے جانے والے حج کیمپ کی تیاریوں کا معائنہ کیا۔ اس معائنہ کے دوران دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسراشفاق احمد عارفی اور ڈپٹی ایگزیکٹیو آفیسرمحسن علی بھی موجود تھے۔ رام لیلا میدان میں ایم سی ڈی کے ذریعہ کئے گئے کام کو جلدازجلد مکمل کرنے کے لئے ایم سی ڈی کے عہدیداروں سے فون پررابطہ کیا گیا اورضروری ہدایات دی گئیں۔
واضح رہے کہ اس سال حج کو زیادہ سے زیادہ کامیاب بنانے اورحج کے دوران حاجیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے حکومت ہند کی جانب سے ایک موبائل سہولت ایپ جاری کی گئی ہے اور تمام ریاستی حج کمیٹیوں کو اسے حاجیوں کے موبائل فون پر ڈاؤن لوڈ کروانا تھا۔ حج کمیٹی آف انڈیا سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق، دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی نے موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے میں پورے ملک میں اب تک پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ دہلی حج کمیٹی کا ہدف ہے کہ اگلے دنوں میں باقی تمام حاجیوں کے موبائل پرایپ ڈاؤن لوڈ کر دی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس۔
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…