انٹرٹینمنٹ

Popular Director Sunil Sharma Passed Away: مشہور فلم ڈائریکٹر دنیا سے رخصت، رشی کپور اور سنی دیول کے ساتھ کیا تھا کام

Popular Director Sunil Sharma Passed Away: فلم انڈسٹری سے ایک بے حد بری خبر سننے کو ملی ہے۔ اب ایک مشہور ڈائریکٹر نے دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔ اس موت سے انڈسٹری کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اچانک ڈائریکٹر کی موت کی خبر آگئی ہے اور ہرطرف غم کی لہر دوڑ گئی۔ فلم انڈسٹری اس نقصان سے بے حد مایوس ہے۔ مشہور ڈائریکٹر کی موت کی خبر لوگوں کو حیران کر رہی ہے۔ اس ڈائریکٹر نے کئی عظیم فنکاروں کے ساتھ کام کیا تھا، جس کے بعد سنیما دنیا میں ان کا کافی نام ہوگیا، لیکن اب وہ ہمارے درمیان نہیں رہے۔

فیملی پر ٹوٹا غموں کا پہاڑ

مشہور فلم ڈائریکٹر سنیل شرما نے دم توڑ دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، 30 اپریل کو انہوں نے اس دنیا کو الوداع کہا ہے۔ ممبئی میں ہی انہوں نے اپنی آخری سانس لی تھی۔ وہیں، فلم ڈائریکٹر سنیل شرما کی عمر 77 سال تھی۔ اب وہ اپنے پیچھے اپنی اہلیہ کے علاوہ دو بیٹیوں کو چھوڑ گئے ہیں۔ ڈائریکٹر کی موت سے ان کی فیملی پر غموں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ ہرکوئی اس وقت غم میں ڈوبا ہوا ہے۔ ان کی فیملی نے ایک رکن کو کھو دیا ہے، جس کے بعد وہ خود کو سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کئی فنکاروں کے ساتھ کیا کام

واضح رہے کہ سنیل شرما نے ’ہتیارا‘ اور ’حراست‘ جیسی یادگار فلمیں بنائی تھیں۔ ’ہتیارا‘ میں ونود کھنہ، موسم چٹرجی، راکیش روشن اور نروپا رائے جیسے اسٹارس نظرآئے تھے۔ یہ ایک کرائم سین ایکشن تھی۔ وہیں فلم ’حراست میں متھن چکرورتی، شتروگھن سنہا، ہیما مالنی اور انیتا راج جیسے اداکار دکھائی دیئے تھے۔ یہ بھی ایک ایکشن فلم ہی تھی اور یہ کافی مقبول بھی ہوئی تھی۔

موت کی کیا تھی وجہ؟

اس کے بعد انہوں نے ہدایت کاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا بھی عہد کیا اور رشی کپور کے ساتھ ایک فلم کی۔ یہ بات اور ہے کہ وہ کبھی بن ہی نہیں پائی۔ وہیں، اب وہ اس دنیا میں نہیں رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایک آٹو ایمیون بیماری کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی ہے۔ اب سبھی لوگ انہیں یاد کرکے جذباتی ہو رہے ہیں۔ ساتھ ہی ان کی آتما (روح) کی شانتی کے لئے دعائیں کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کرنا شروع کردیا ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Rohit Sharma retirement plan changed before Sydney Test: روہت شرما نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کردیا تبدیل، کوچ گوتم گمبھیر ہوئے خفا

آسٹریلیا دورے پر ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما کی کارکردگی بالکل بھی اچھی نہیں…

5 hours ago

Israel-Gaza War: اسرائیل کے تازہ حملے میں صحافی سمیت 22 افراد ہلاک، غزہ میں اس بات کے خطرے میں اضافہ

اسرائیل کے تازہ ہوائی حملے میں ایک صحافی سمیت تقریباً 22 فلسطینیوں کی موت ہوگئی۔…

5 hours ago

Delhi Assembly Election 2025: دہلی فتح کرنے کے لئے کانگریس تیار، مسلم اکثریتی حلقہ سیلم پور میں 13 جنوری کو راہل گاندھی کی ہوگی پہلی ریلی

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے کانگریس پارٹی پوری طرح سے تیار ہے۔ پارٹی راہل گاندھی…

6 hours ago

Ram Mandir Pran Pratishthat: پرتشٹھا-دوادشی کے موقع پر، رام جنم بھومی احاطے میں کمار وشواس کی پہلی راگ سیوا سے پرجوش ہوئے رام بھکت

پرتشٹھا دوادشی کے نام سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں شرکت کے لیے ہفتہ…

7 hours ago

IND vs ENG T20 Squad Announcement: بھارت نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کا کیا اعلان، شامی کریں گے واپسی

بھارت نے انگلینڈ کے خلاف 22 جنوری سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے…

8 hours ago