قومی

Hajj 2024: عازمین حج کی واپسی کا سلسلہ جاری، تیسرے دن تک 8 پروازوں سے 3029 حجاج کرام دہلی پہنچے

نئی دہلی: مقدس حج کے مکمل ہونے کے بعد عازمین حج کی وطن واپسی کے تیسرے دن آج سعودی ایرلائنزکی ساتویں پروازسے بنا محرم حج کرنے والی 53 خواتین بصحت و سلامتی وطن عزیزہندوستان واپس آگئیں۔ دہلی کے اندراگاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پردہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثرجہاں نے بنا محرم خواتین کو پھولوں کے ہار پہنا کراستقبال کیا۔ کوثر جہاں نے بتایا کہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی بنامحرم حج کا ارادہ رکھنے والی خواتین کے تعاون اوررہنمائی کے لئے ہر اعتبار سے پابند عہد ہے۔
دہلی حج کمیٹی کے ایگزیکیٹو آفیسراشفاق احمد عارفی کے مطابق آج 4فلائٹس سے کُل 1396عازمین حج کی دہلی واپسی ہوئی۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی نے دوردراز کے عازمین حج کے لئے ترکمان گیٹ پرواقع حج منزل میں حجاج کرام کے ٹھہرنے کا معقول انتظام کیا ہے اورایسے حجاج کرام کوایئرپورٹ سے حج منزل تک لانے کے لئے ایرکنڈیشنربسوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ قابل ذکرہے کہ دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے مقدس حج پرجانے والے حاجیوں کی وطن واپسی کا یہ سلسلہ 9 جولائی تک جاری رہے گا۔

98 ہندوستانی عازمین حج کا انتقال

سعودی عرب کے مکہ مکرمہ میں حج پرگئے 98 ہندوستانی عازمین کا انتقال ہوگیا ہے۔ ہندوستان کے وزارت خارجہ نے اس کی تصدیق کی ہے۔ وزارت خارجہ نے پریس کانفرنس کرکے بتایا کہ اس سال ہندوستان سے ایک لاکھ 75 ہزارلوگ سفرحج کے لئے مکہ مکرمہ گئے ہیں۔ ان میں سے اب تک 98 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یہ اموات قدرتی وجوہات، پرانی بیماریوں اوربڑھاپے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ ان میں سے 6 افرادعرفات کے دن جبکہ 4 حادثات کے باعث جاں بحق ہوئے۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں ہمارا حج مشن کام کررہا ہے۔ عازمین سے متعلق تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس طرح کے حادثے پر ہم فوراً کارروائی کرتے ہیں۔ سبھی لوگوں کا دھیان رکھا جاتا ہے۔ مکہ مکرمہ میں شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ وہاں، لوگ ہیٹ ویو کے بھی شکار ہورہے ہیں۔ گزشتہ سال سفرحج کے دوران ہندوستان کے 187 عازمین حج کا انتقال ہوا تھا۔ سعودی عرب میں اس سال شدید گرمی کی وجہ سے سفرحج کے دوران پوری دنیا سے آئے ہوئے 900 سے زیادہ عازمین حج کا انتقال ہوگیا ہے۔ سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی ویژن نے بتایا کہ پیر کے روز مکہ کی مسجد حرام میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

6 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

7 hours ago