بھارت ایکسپریس۔
سلمان خان جب کبھی بھی کسی ایونٹ کا حصہ ہوتے ہیں تو ان سے ان کی شادی سے متعلق ضرور سوال پوچھا جاتا ہے۔ حالانکہ حال ہی میں امیشا پٹیل سے سلمان خان کی شادی سے متعلق سوال پوچھ لیا گیا۔ دراصل، کچھ دن پہلے امیشا پٹیل نے فینس کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے ایکس (ٹوئٹر) پرایک آسک سیشن کیا۔ فینس نے ان سے پرسنل لائف (ذاتی زندگی) سے متعلق پروفیشنل لائف تک کئی طرح کے سوال پوچھے اور امیشا پٹیل نے بھی ان سوالوں کے جواب دیئے۔
ایک یوزرنے پوچھا، ”سلمان خان نے شادی نہیں کی ہے اورآپ نے بھی نہیں۔ ایسا ہوسکتا ہے کہ ہم لوگ آپ دونوں کو ایک ساتھ شادی شدہ دیکھیں۔“ اس یوزر کے جواب دیتے ہوئے امیشا پٹیل نے لکھا، ”سلمان شادی شدہ نہیں ہیں اور نہ میں۔ اس لئے تمہیں لگتا ہے کہ ہمیں شادی کرلینی چاہئے۔ ہماری شادی کروانے کے لئے تمہارے دماغ میں کیا کی پوائنٹ ہیں۔ شادی ہے یا فلم پروجیکٹ۔“
اسی آسک سیشن کے دوران امیشا پٹیل نے یہ بھی بتایا کہ ہمراج کا سیکول آںے والا ہے۔ انہوں نے کہا، ”ہمراج 2“ کی اسکرپٹ پرکام چل رہا ہے۔ میرے سپرکول بابی نے ”اینیمل“ میں دھماکی کردیا تھا تواسی لیول کی اسکرپٹ کی بھی ضرورت ہے نا۔ اس پرڈائریکٹرس اورپروڈیوسرس کام کررہے ہیں۔“ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں ابھی اتنا ہی معلوم ہے، لیکن اگرانہیں کچھ اور پتہ چلے گا تو وہ اپنے فینس کو ضروری بتائیں گی۔ ”ہمراج“ سال 2002 میں آئی تھی۔ یہ فلم ان دنوں خوب چلی تھی اور بلاک بسٹر ہوئی تھی۔
اپنی اگلی فلم کے بارے میں کیا بولیں امیشا پٹیل؟
امیشا پٹیل سے اس دوران ان کی اگلی فلم کون سی ہے، اس بارے میں بھی پوچھا گیا۔ اس پرانہوں نے کہا، ”پچھلے 2 مہینے سے 2 اسکرپٹ سن رہی ہوں۔ اگر بھگوان نے چاہا تو 2025 میں آپ کو میری فلم دیکھنے کو ملے گی۔“ بہرحال، امیشا پٹیل آخری بار سال 2022 میں ریلیز ہوئی ”گدر2“ میں نظرآئی تھیں۔ اس فلم نے 550 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…