گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں ضلع جج کے ذریعہ ویاس جی کے پوجا کرانے کی اجازت دینے کے فیصلے کے خلاف انجمن انتظامیہ مساجد کی جانب سے الہ آباد ہائی کورٹ میں داخل کی گئی عرضی پرسماعت مکمل کی اورفیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔
الہ آباد ہائی کورٹ نے جمعرات کو سماعت کی۔ ہائی کورٹ نے ویاس جی تہہ خانہ کے پوجا کے حقوق کو چیلنج دینے والی عرضی پرفیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ اس کے پہلے جسٹس روہت رنجن اگروال کی بینچ نے دونوں فریق کو سنا۔
پیر کوہوئی تھی سماعت
وارانسی کے گیان واپی واقع جامع مسجد کے تہہ خانہ میں کاشی وشوناتھ مندرٹرسٹ کو پوجا کی اجازت دینے سے متعلق ضلع جج کے حکم پرچیلنج دینے والی اپیلوں پرجمعرات کو بھی سماعت ہوئی۔ اس سے پہلے پیرکے روز تقریباً ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک چلی سماعت میں مسجد فریق نے کہا تھا کہ پوجا سے متعلق حکم صحیح نہیں ہے۔
جسٹس روہت رنجن اگروال انجمن انتظامیہ مساجد کمیٹی کی طرف سے چیلنج دینے والی اپیلوں پرسماعت کر رہے ہیں۔ مندر فریق کا کہنا ہے کہ ضلع جج کے حکم میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔ پانچ مئی کی سماعت میں بینچ نے کہا تھا کہ 1993 تک کس کا قبضہ تھا، یہ طے ہوجائے تو فیصلہ ہوجائے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…