قومی

UP Politics: اکھلیش یادو سے ناراض پلوی پٹیل نے لیا بڑا فیصلہ، راہل گاندھی کے ساتھ آئیں گی نظر

UP Politics: سماجوادی پارٹی اوراکھلیش یادو سے ناراض اپنا دل کمیرا وادی کی لیڈراورسماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی پلوی پٹیل نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ وہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے  سابق صدراوروائناڈ کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی قیادت والی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں ان کے ساتھ نظرآئیں گی۔ کانگریس کے سابق صدرکی قیادت والی یہ یاترا 17 فروری کو اترپردیش میں داخل ہوگی۔

جانکاری کے مطابق، وارانسی اورچندولی لوک سبھا حلقے میں راہل گاندھی کے ساتھ پلوی پٹیل نیائے یاترا میں رہیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ وارانسی کے گودولیا سے پلوی پٹیل یاترا میں شامل ہوں گی۔ کاشی وشوناتھ مندرمیں درشن پوجن کے بعد راہل گاندھی کی یاترا آگے بڑھے گی۔ یاترا کے دوران راہل گاندھی گودولیا پرعوام کو خطاب کریں گے۔ اس دوران پلوی پٹیل راہل گاندھی کے ساتھ دکھائی دیں گی۔

سماجوادی پارٹی سے ناراض ہیں پلوی پٹیل

پلوی پٹیل کا راہل گاندھی کی یاترا میں شامل ہونا اس لئے اوراہم ہوجاتا ہے کیونکہ راجیہ سبھا امیدواروں سے متعلق وہ اکھلیش یادوسے کافی ناراض ہیں۔ سوامی پرساد موریہ کے قومی جنرل سکریٹری عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد پلوی پٹیل نے بھی پارٹی سے متعلق اپنی ناراضگی کھل کرظاہرکی تھی۔ انہوں نے سماجوادی پارٹی کی طرف سے اداکارہ جیا بچن اورآلوک رنجن کوراجیہ سبھا امیدواربنانے پراعتراض کیا تھا اوراسے پی ڈی اے کے ساتھ دھوکہ بتایا۔

پلوی پٹیل نے اکھلیش یادو پرالزام لگاتے ہوئے کہا کہ سماجوادی پارٹی پی ڈی اے کی بات کرتی ہے اوران کے ساتھ ہی دھوکہ کررہی ہے۔ غریبوں، دلتوں کا ووٹ لے کرانہیں نمائندگی نہیں دی جارہی ہے۔ وہ اس دھوکہ میں شامل نہیں ہوں گی۔ پلوی پٹیل نے واضح طورپرکہا کہ وہ سماجوادی پارٹی کے امیدوارکی حمایت میں ووٹ نہیں دیں گی، بھلے ہی ان کی رکنیت ہی کیوں نہ چلی جائے۔

واضح رہے کہ پلوی پٹیل پسماندہ طبقے کے بڑے لیڈررہے سونے لال پٹیل کی بیٹی اورمرکزی وزیرانوپریا پٹیل کی چھوٹی بہن ہیں۔ پلوی پٹیل اورانوپریا پٹیل کے درمیان بالادستی کی لڑائی ہے۔ سال 2022 کے الیکشن میں پلوی پٹیل نے یوپی کی سراتھو اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کے سینئرلیڈرکیشو پرساد موریہ کےخلاف سماجوادی پارٹی کے ٹکٹ پرالیکشن لڑا تھا اورجیت حاصل کی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

3 hours ago