قومی

Swami Prasad Maurya on Gyanvapi Masjid Survey:’’بدری ناتھ دھام کبھی بودھ مٹھ تھا‘‘، گیانواپی تنازعہ پر سوامی پرساد موریہ نے کہا- گڑا مردہ اکھاڑا جائے گا تو بات دور تک جائے گی

Swami Prasad Maurya: سماج وادی پارٹی کے جنرل سکریٹری سوامی پرساد موریہ نے گیانواپی سروے کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر اے ایس آئی جانچ کر رہے ہیں تو صرف گیانواپی کیوں، تمام ہندو مندروں کی بھی جانچ ہونی چاہئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہندوؤں کی زیادہ تر تیرتھ استھل بودھ مٹھوں کو توڑ کر تعمیر کی گئیں۔ ایس پی لیڈر موریہ نے دعویٰ کیا کہ بدری ناتھ دھام 8ویں صدی تک ایک بودھ مٹھ تھا، لیکن بعد میں آدیشنکراچاریہ نے اسے ہندو مندر میں تبدیل کرا دیا۔

گیانواپی مسجد کے سروے کے خلاف سوامی

جمعرات کے روز ایک نجی نیوز چینل سے بات چیت میں سوامی پرساد موریہ نے گیانواپی مسجد کے سروے کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ 1947 کے بعد ملک کے تمام زیارت گاہوں اور یادگاروں کو اسی حالت میں (Status Quo) رکھنے کی بات کہی گئی تھی، اس پر عمل کیا جانا چاہئے۔ موریہ نے کہا کہ اگر گڑے مردے اکھاڑے جاتے ہیں تو بات بہت گہری جائے گی۔

ایس پی لیڈر نے دعویٰ کیا کہ ملک میں زیادہ تر ہندو مندر اور تیرتھ استھل بودھ مٹھوں کو منہدم کر کے بنائے گئے تھے۔ حالانکہ، جب ان سے اس کا ثبوت مانگا گیا تو انہوں نے اے ایس آئی کی تفتیش کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب سب کی جانچ ہو رہی ہے تو ہندو مندروں کی بھی اے ایس آئی سے جانچ کرا لینی چاہئے کہ ان کا اصل وجود کیا ہے۔

رام چرت مانس پر بھی سوامی اٹھا چکے ہیں سوال

واضح رہے کہ سوامی پرساد موریہ سماج وادی پارٹی میں شامل ہوتے ہی ہندو عقائد کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے ہندو سادھو سنیاسیوں بھگوا کپڑوں میں دہشت گرد کہا تھا۔ اس سے پہلے انہوں نے رام چرت مانس کی چوپائی پر بھی سوال اٹھائے تھے۔ اس وقت ان کے ان بیانات کو لے کر کافی تنازعہ بھی کھڑا ہوا تھا۔ اب گیانواپی معاملے میں انہوں نے ہندو مندر اور خاص کر بدری ناتھ دھام کے موجودہ وجود پر ہی سوال کھڑے کیے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

KK Menon on cinema and entertainment: سنیما اور انٹرٹینمنٹ ​​پر کے کے مینن نے کہا، ’یہ بزنس آف ایموشن ہے‘

اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…

4 hours ago

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

5 hours ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

6 hours ago