پیر کے روز راجیہ سبھا میں ایم ایس ایم ای کی مرکزی وزیر مملکت شوبھا کرندلاجے نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ پچھلے پانچ سالوں میں گجرات میں 37,56,390 نئے مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز (MSMEs) کی رجسٹریشن ہوئی ہے، جب کہ اسی مدت میں 8,779 MSMEs ریاست میں بند ہو چکے ہیں۔
سوال میں دیگر چیزوں کے علاوہ یہ جاننے کی کوشش کی گئی تھی کہ کیا حکومت نے MSMEs پر عالمی اقتصادی سست روی کے اثرات کا اندازہ لگایا ہے اور کیا گجرات اور آندھرا پردیش میں ان میں سے کچھ کے بند ہونے کی کوئی رپورٹ ہے۔ سوال میں یہ بھی پوچھا گیا تھا کہ ایسے اداروں کی مدد کے لیے جو عالمی مانگ میں کمی کے اثرات کے شکار ہوئے ہیں حکومت نے کیا اقدام کیے ہیں۔
اپنے تحریری جواب میں وزیر مملکت نے کہا کہ ’’ادّیم رجسٹریشن پورٹل کے اعداد و شمار کے مطابق گجرات میں کل 8,779 MSMEs بند ہو چکے ہیں اور کل 2,892 MSMEs آندھرا پردیش میں 01.07.2020 سے 15.07.2025 تک بند ہو چکے ہیں۔ جب کہ اسی مدت میں گجرات اور آندھرا پردیش نئے ایم ایس ایم ای رجسٹریشن کی تعداد بالترتیب گجرات 37,56,390 اور 33,78,109 ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) کے 81 ویں اجلاس کے دوران، وزیر…
گلیشنگ ضلع کے رمبی گاؤں میں دیر رات بڑا لینڈ سلائیڈ، 2 مکانات مکمل طور…
ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس نے تمام ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کو بیک وقت تحریری…
انتخابی کمیشن کے اندر فیصلوں سے متعلق اختلافات کی رپورٹ کے بعد دونوں الیکشن کمشنر…
ملک کے کئی حصوں میں بارش اور تیز ہواؤں نے لوگوں کی مشکلات بڑھا دی…
اپوزیشن کی جانب سے نئے نوٹس کا مسودہ تیار، قانونی ماہرین سے کرائی جا رہی…