قومی

340 FPOs clock ₹10 crore+ turnover: مرکز کی ایف پی او اسکیم کی بڑی کامیابی، 340 کسان گروپس نے 10 کروڑ روپے سے زیادہ کا کیا کاروبار

مرکز کی جانب سے گزشتہ چار برسوں میں 10,000 کسان پروڈیوسر آرگنائزیشنز (FPOs) کے قیام کی مہم اب رنگ لاتی دکھائی دے رہی ہے۔ یونین زراعتی وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک 1,100 ایف پی اوز نے ایک کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار درج کیا ہے، جو مجموعی ایف پی اوز کا تقریباً 11 فیصد ہے۔ ان میں سے 340 ایف پی اوز ایسے ہیں جن کا کاروبار 10 کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

’’فنانشل ایکسپریس‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ان ایف پی اوز کی کامیابی میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا کلیدی کردار رہا ہے، جن میں ’’اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس‘‘ (ONDC)، ’’الیکٹرانک نیشنل ایگریکلچر مارکیٹ‘‘ (e-NAM) اور ’’گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس‘‘ (GeM) شامل ہیں۔ رپورٹ میں ایک سرکاری اہلکار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حکومت ان اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے ایف پی اوز کو انعام دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے تاکہ دیگر تنظیمیں بھی ترغیب حاصل کریں اور اپنے کاروباری امکانات کو بڑھا سکیں۔

10,000 ایف پی اوز کے قیام و فروغ کے لیے مرکزی اسکیم کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی نے 29 فروری 2020 کو کیا تھا۔ اس اسکیم کے لیے مالی سال 2027-28 تک 6,865 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ ہر نئے قائم ہونے والے ایف پی او کو پانچ سالہ رہنمائی اور تین سال کے لیے 18 لاکھ روپے کی مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ اپنے انتظامی اخراجات سنبھال سکیں۔ حال ہی میں بہار کے بھاگلپور میں پی ایم-کسان کی 19ویں قسط کی تقریب کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے 10,000ویں ایف پی او کا باضابطہ آغاز کیا۔ یہ ایف پی او بہار کے ضلع کھگڑیا میں رجسٹر ہوا ہے اور مکئی، کیلا اور دھان کی پیداوار پر مرکوز ہے۔

ایف پی او کیا ہے؟

کسان پروڈیوسر آرگنائزیشن (FPO) ایک ایسا ادارہ ہے جو کسانوں پر مشتمل ہوتا ہے اور اسے کمپنیز ایکٹ کے تحت یا متعلقہ ریاستوں کے کوآپریٹو سوسائٹیز ایکٹ کے تحت رجسٹر کیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد کسانوں کو اجتماعی طور پر پیداوار اور مارکیٹنگ میں اقتصادی فائدہ فراہم کرنا ہوتا ہے۔ ایف پی اوز کے قیام کی حمایت کے لیے ’’اسمال فارمرز ایگریکلچرل بزنس کنسورشیم‘‘ (SFAC) کو مرکزی وزارت زراعت کے تحت ریاستی حکومتوں کے ساتھ تعاون کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

CEC Gyanesh Kumar Dispute: انتخابی کمیشن کے وہ 2 افسر جنہوں نے فیصلوں پر اٹھائے سوال، جانیے سکھبیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی کی پوری پروفائل

انتخابی کمیشن کے اندر فیصلوں سے متعلق اختلافات کی رپورٹ کے بعد دونوں الیکشن کمشنر…

42 minutes ago

Impeachment Notice Against CEC: چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف مواخذے کا نوٹس: کیا ہے معاملہ؟

اپوزیشن نے مارچ میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں گیانیش کمار کو عہدے سے…

2 hours ago