قومی

MSMEs provided 340 million jobs since 2014: ’’ایم ایس ایم ایز میں 2014 سے اب تک 340 ملین لوگوں ملی ملازمت‘‘، جیتن رام مانجھی نے راجیہ سبھا کو بتایا

مرکزی وزیر برائے ایم ایس ایم ای جیتن رام مانجھی نے پیر کے روز راجیہ سبھا کو بتایا کہ سال 2014 سے اب تک 34 کروڑ سے زائد افراد کو مائیکرو اور میڈیم انٹرپرائزز کے ذریعے روزگار فراہم کیا جا چکا ہے۔ یہ اعداد و شمار ’ادّیم‘ (Udyam) اور ’ادّیم اسسٹ‘ (Udyam Assist) پورٹلز کے تحت رجسٹرڈ کاروباروں سے حاصل کیے گئے ہیں۔ مرکزی وزیر نے یہ معلومات ضمنی سوالات کے جواب میں دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں فنڈز کی کوئی کمی نہیں اور چھوٹے درجے کے کاریگروں اور مزدوروں کو مختلف اسکیموں کے تحت مالی مدد دی جا رہی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ مثال کے طور پر ’’پردھان منتری وشوکرما یوجنا‘‘ (PM Vishwakarma Yojana) کے تحت موچیوں، نائیوں اور دیگر ہنر مند کاریگروں کو مالی امداد دی گئی ہے، تاکہ وہ اپنے روزگار کو مضبوط بنا سکیں۔ مانجھی نے ہریانہ میں چھوٹے کاروباروں کو ڈیجیٹل ترقی دینے اور مصنوعی ذہانت (AI) کو اپنانے کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ MSME شعبے میں پیداوار اور مسابقت کو بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔

انھوں نے بتایا کہ حکومت نے ’’انڈیا اے آئی مشن‘‘ (IndiaAI Mission) کو سات بنیادی ستونوں میں تقسیم کیا ہے:

IndiaAI Compute Capacity

IndiaAI Innovation Center

IndiaAI Application Development Initiative

IndiaAI Startup Financing

IndiaAI FutureSkills

IndiaAI Dataset Platform

Safe & Trusted AI

مانجھی نے کہا کہ ان تمام ستونوں پر منظم انداز میں کام ہو رہا ہے تاکہ ہریانہ سمیت ملک بھر میں ٹیکنالوجی کی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ واضح رہے کہ حکومت MSMEs کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے، خود انحصاری بڑھانے اور عالمی مسابقت میں حصہ لینے کے قابل بنانے پر زور دے رہی ہے۔ MSME شعبہ بھارت کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے، جو کروڑوں افراد کو روزگار مہیا کرتا ہے اور GDP میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

3 hours ago

British Airways Emergency: برٹش ایئرویز کی پرواز میں اچانک ایمرجنسی، 37 ہزار سے 9 ہزار فٹ تک نیچے آیا بوئنگ 777، لندن ڈائیورٹ

لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…

4 hours ago