قومی

PM Modi to Gift Metro Service to Gandhinagar: وزیر اعظم مودی گاندھی نگر کو میٹرو کی سوغات دیں گے، عوام نے کہا— فخر اور خوشی کا لمحہ، استقبال کے لیے تیار

گاندھی نگر: وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کی شام گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں ریل میٹرو سروس کا افتتاح کریں گے۔ اس تاریخی موقع پر گاندھی نگر میں جوش و خروش اور خوشی کی فضا دیکھنے کو مل رہی ہے۔ وزیر اعظم مودی کی آمد سے قبل ہی مہاتما مندر کے احاطے اور آس پاس کے علاقوں میں روایتی گجراتی گربا اور لوک رقص کے ذریعے استقبال کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔

وزیر اعظم کی آمد کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ شام کو گاندھی نگر پہنچنے سے پہلے ثقافتی پروگراموں کے ذریعے ماحول کو جشن میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ مقامی لوگ، طلبہ و طالبات اور فنکار بڑی تعداد میں پروگرام کے مقام پر موجود ہیں۔

وارڈ کارپوریشنر درشنا بین ٹھاکر نے آئی اے این ایس سے گفتگو میں کہا کہ آج وزیر اعظم مودی گاندھی نگر تشریف لا رہے ہیں اور شہریوں کو میٹرو سروس کی سوغات دینے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ گاندھی نگر کے لیے فخر اور خوشی کا لمحہ ہے کہ وزیر اعظم خود یہاں آ کر اس اہم منصوبے کا افتتاح کر رہے ہیں۔

مہاتما مندر میٹرو اسٹیشن کے افتتاح کو لے کر طلبہ میں بھی خاصا جوش دیکھا جا رہا ہے۔ طالبہ شوانی نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ قریب 100 بچے وزیر اعظم کے استقبال کے لیے یہاں آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام بچے بے چینی سے وزیر اعظم کی آمد کے منتظر ہیں اور یہ لمحہ ان کے لیے یادگار ہوگا۔

تقریب میں شامل ایک اور طالب علم نے بتایا کہ وہ ٹیچر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سے آئے ہیں، جہاں اساتذہ کو بہتر تربیت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کا وژن ہمیشہ سے ملک کو اچھے اساتذہ فراہم کرنے کا رہا ہے، اور آج وہ اسی قوم کی تعمیر کے تصور کے تحت یہاں پہنچے ہیں۔

ثقافتی پروگراموں میں حصہ لینے والی فنکارہ کشش نے بتایا کہ وہ رقص کی پیشکش میں شریک ہیں اور وزیر اعظم مودی کے استقبال کے لیے یہاں آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو سروس کے افتتاح جیسے بڑے پروگرام میں پرفارم کرنے کا موقع ملنا باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس تقریب میں گربا کے ساتھ ساتھ کتھک سمیت دیگر روایتی رقص پیش کرنے والے کئی گروپس بھی شامل ہیں۔

ادھر رنگولی فاؤنڈیشن گروپ کے فنکار پنکج کمار نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی کی آمد کے موقع پر شاندار پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر گربا اور دیگر روایتی رقص کی پیشکشیں ہوں گی، جس سے پورا ماحول ثقافتی رنگوں سے بھر جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

The BJP’s New Balance in UP: یوگی کی زمین، مودی کا آسمان: یوپی میں بی جے پی کا نیا سیاسی توازن

امت شاہ کے لکھنؤ دورے اور ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد 2027 اور…

2 hours ago

CM Yogi’s leadership in UP: کیا امت شاہ نے یوپی میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت پر مہر لگا دی؟ 2027 اور 2029 کے سیاسی فارمولے کا پورا حساب

لکھنؤ میں بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد قیاس آرائیاں…

2 hours ago

Supreme Court on UP SIR: اتر پردیش ایس آئی آر معاملے میں سپریم کورٹ سخت، الیکشن کمیشن کو تحقیقات کی ہدایت

سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں ووٹر لسٹ سے نام حذف کرانے کے لیے بڑی…

2 hours ago