قومی

GST: نومبر میں جی ایس ٹی کی وصولی گزشتہ سال کے مقابلے میں 11 فیصد بڑھ کر 1,45,867 کروڑ ہوئی

GST: نومبر کے مہینے میں ملک میں جی ایس ٹی کی وصولی 1,45,867 کروڑ روپے رہی، جو پچھلے سال کی اسی مدت سے 11 فیصد زیادہ ہے۔ یہ بات وزارت خزانہ کے اعداد و شمار سے سامنے آئی ہے۔ گزشتہ مسلسل نو مہینوں سے ماہانہ جی ایس ٹی کی وصولی 1.4 لاکھ کروڑ سے زیادہ رہی ہے۔

درآمدات سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ گھریلو لین دین سے حاصل ہونے والی آمدنی (جس میں خدمات کی درآمد بھی شامل ہیں) پچھلے سال کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔

نومبر 2022 میں GST کی مجموعی آمدنی 1,45,867 کروڑ روپے تھی، جس میں CGST 25,681 کروڑ روپے، SGST 32,651 کروڑ روپے، IGST 77,103 کروڑ روپے (بشمول 38,635 کروڑ روپے سامان کی درآمد پر اکٹھے ہوئے) اور سیس 10,433 کروڑ روپے تھے۔

حکومت نے سی جی ایس ٹی میں 33,997 کروڑ روپے اور آئی جی ایس ٹی سے ایس جی ایس ٹی میں 28,538 کروڑ روپے باقاعدہ تصفیہ کے طور پر طے کیے ہیں۔

نومبر میں باقاعدہ تصفیہ کے بعد مرکز اور ریاستوں کی کل آمدنی CGST کے لیے 59,678 کروڑ روپے اور SGST کے لیے 61,189 کروڑ روپے تھی۔

اس کے علاوہ، مرکز نے نومبر میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جی ایس ٹی معاوضے کے طور پر 17,000 کروڑ روپے بھی جاری کیے تھے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Swami Prasad Maurya Remarks on INDIA Alliance: ’راہل ہی ملک کے ہیرو ہیں، مجھے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں‘، اکھلیش کے انکار پر سوامی پرساد موریہ کا جواب

اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2027 سے پہلے انڈیا اتحاد میں شمولیت کے معاملے پر سیاسی…

39 minutes ago

Netan Yahu Crisis: اسرائیل میں نیتن یاہو کی کرسی پر خطرہ؟ عرب جماعتیں گادی آئزنکوٹ کی حمایت کے لیے تیار، لیکن رکھی بڑی شرط

اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے مہابھارت کا خاص شلوک کیا شیئر، بتایا زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا منتر

تپسیا کا مطلب: اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت کرنا، مشکلات کا…

3 hours ago

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں آلودگی کا قہر، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز، جہانگیرپوری میں 499 ریکارڈ

دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 331 درج کیا گیا، بگڑتے حالات کے پیش نظر…

3 hours ago

دہلی-این سی آرمیں کھلے عام فروخت ہورہے ہیں پٹاخے؟ سپریم کورٹ نے حکومت سے پوچھا سخت سوال

جسٹس ایم ایم سندریش نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایشوریہ بھاٹی سے اخبار…

3 hours ago