قومی

S Korean YouTuber: ایس کورین یوٹیوبر کو کیا ہراساں، ممبئی پولیس کی قابل تعریف کارروائی

S Korean YouTuber: ایس کورین یوٹیوبر ہیوجیونگ پارک، جسے لائیو اسٹریمنگ کے دوران ممبئی میں ہراساں کیا گیا ممبئی پولیس کے فوری رد عمل پر میڈیا سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ، میرے ساتھ دوسرے ملکوں میں بھی ایسا ہوا لیکن اس وقت میں پولیس کو بلانے کے لیے کچھ نہیں کر سکتی تھی۔ بھارت میں بہت تیزی سے کارروائی کی جا رہی ہے۔ میں 3 ہفتوں سے ممبئی میں ہوں لیکن یہاں کا سسٹم دیکھ کر میں یہاں زیادہ وقت تک رہنے کا ارادہ کر رہی ہوں۔

ہیوجیونگ پارک نے مزید کہا کہ، میں نہیں چاہتی کہ یہ ایک برا واقعہ میرے پورے سفر اور دوسرے ممالک کو شاندار ہندوستان دکھانے کا میرا جذبہ برباد کر دے۔یہ معاملہ ممبئی کا ہے جو اس وقت سامنے ایا جب ساؤتھ کورین لڑکی کو لائیو ویڈیو بنانے کے دوران دو افراد نے ہراساں کرنے کی کوشش کی جس میں اس کا ہاتھ پکڑنا اور نازیبا حرکات شامل ہیں۔ جس کے بعد ممبئی پولیس نے اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری کارروائی کی، اور دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے 1 دن کی پولیس تحویل میں بھیج دیا۔

پولیس کے اس رد عمل نے ساوتھ کورین لڑکی کو اتنا متاثر کیا کہ وہ میڈیا سے خطاب کے دوران ان کی تعریف کرتے نہیں رکی۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

Parliament Winter Session: پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے ٹویٹ کیا، "پارلیمنٹ کا سرمائی…

10 mins ago