Delhi Liquor Policy: دہلی کی شراب پالیسی کے معاملے میں اب تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے. چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) کی بیٹی اور ایم ایل اے کے. کویتا (K. Kavitha) کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بدھ کو عدالت میں تحقیقات سے متعلق کچھ دستاویزات پیش کیے ہیں، جن میں کے. کویتا کا نام (K Kavitha) بھی شامل ہے۔ ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کے. کویتا (K. Kavitha) نے اسے بی جے پی کا منصوبہ بند حملہ قرار دیا ہے۔
کے. کویتا نے دیابیان
ایم ایل اے کے. کویتا (K Kavitha) نے اس معاملے میں ایک بیان دیا ہے۔ حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابی ریاست میں مودی سے پہلے ای ڈی کا آنا بہت عام ہوگیا ہے۔ لیکن آپ کی ای ڈی سی بی آئی کی حکمت عملی یہاں تلنگانہ میں کام نہیں کرے گی۔ کے کویتا (K Kavitha) نے مزید کہا کہ اگر آپ چاہیں تو مجھے جیل میں ڈال دیں۔ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ ہم اسی طرح بی جے پی کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔
چارج شیٹ میں کیا انکشاف ہوا؟
اس معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بدھ کو گروگرام سے تاجر امت اروڑہ کو گرفتار کیا۔ ان کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے مرکزی ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ کے سی آر کی بیٹی K. کویتا ساؤتھ گروپ کی نمایاں رکن تھیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے معلومات شیئر کی ہیں کہ K. کویتا نے ایک اور گرفتار تاجر وجے نائر کے ذریعے دہلی کی حکمراں جماعت عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنماؤں کو کم از کم 100 کروڑ روپے ادا کیے ہیں۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، ای ڈی نے کہا ہے کہ گرفتار امت اروڑہ نے اپنے بیانات میں اس کا انکشاف کیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…