قومی

Govt ready to discuss Manipur issue: Amit Shah: منی پور پر بحث کیلئے تیار ہوں ،اپوزیشن عوام کا خوف کرے،عوام اپوزیشن کے رویے کو دیکھ رہی ہے: امت شاہ

Govt ready to discuss Manipur issue: Amit Shah: منی پورتشدد معاملے پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں تعطل جاری ہے۔ ایک طرف اپوزیشن اس بات پر بضد ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی منی پور تشدد پر ایوان کے اندر بیان دیں تو دوسری طرف حکومت کہہ رہی ہے کہ ہم بحث کے لیے تیار ہیں، لیکن اپوزیشن بھاگ رہی ہے۔ دریں اثنا، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج  لوک سبھا میں کہا کہ حکومت کو بحث کرنے سے کوئی خوف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر کو بھی خط لکھا ہے۔ ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو ترمیمی بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ انہیں (اپوزیشن) دلتوں، خواتین کی بہبود اور تعاون میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ان کا نعرہ لگانا فطری ہے، لیکن میں کہنا چاہتا ہوں کہ میں نے دونوں ایوانوں (لوک سبھا اور راجیہ سبھا) میں اپوزیشن لیڈر کو خط لکھا ہے کہ ہم منی پور پر بحث کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو منی پور پر طویل بحث کرانے سے کوئی خوف نہیں ہے۔ عوام آپ کو دیکھ رہی ہے۔ الیکشن میں جانا ہے۔ عوام کے خوف کو ذہن میں رکھیں۔ حساس معاملے کے لیے ایوان میں مناسب ماحول بنائیں۔

ملکارجن کھرگے نے کیا کہا؟

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ پی ایم مودی کو پارلیمنٹ میں منی پور کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بیان دینا چاہئے اور ملک کو اعتماد میں لینا چاہئے۔ اپوزیشن اتحاد ‘انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس’ (انڈیا) کے اجزاء کی میٹنگ کے بعد کھرگے نے یہ بھی کہا کہ منی پور میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ اس سرحدی ریاست کے لیے اچھا نہیں ہے۔ انہوں نے  یہ بھی کہا کہ منی پور میں 83 دنوں سے جاری تشدد پر پی ایم مودی کو پارلیمنٹ میں تفصیلی بیان دینے کی ضرورت ہے۔ انتہائی خوفناک کہانیاں دھیرے دھیرے منظر عام پر آرہی ہیں۔منی پور تشدد پر ‘انڈیا’ نے مودی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔

کھرگے نے کہا، “شمال مشرق میں صورتحال نازک ہے اور ایسا لگتا ہے کہ منی پور تشدد دیگر ریاستوں کو بھی متاثر کر رہا ہے۔ یہ ہماری حساس سرحدی ریاستوں کے لیے اچھا نہیں ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ وزیر اعظم مودی اپنا تکبر چھوڑیں اور منی پور پر ملک کو اعتماد میں لیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی کو بتانا چاہئے کہ ان کی حکومت حالات کو بہتر بنانے کے لئے کیا کر رہی ہے اور منی پور میں حالات کب معمول پر آئیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

10 minutes ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

1 hour ago

Delhi LG VK Saxena showers Praise on CM Atishi: ایل جی وی کے سکسینہ نے وزیراعلیٰ آتشی کی تعریف کی، کیجریوال سے بھی بہتر قرار دیا

دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…

1 hour ago

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

2 hours ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

2 hours ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

3 hours ago