بھارت ایکسپریس۔
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام مقدس حج بیت اللہ کی ادائیگی کے لئے جانے والے عازمین حج کی واپسی کا عمل مکمل ہونے کے بعد دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے اختتامی تقریب کا انعقاد دہلی کے ایروسٹی واقع لیمن ٹری ہوٹل میں کیا گیا، جس میں بطور مہمان خصوصی مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور جان بارلا نے شرکت کی، جن کا دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثرجہاں نے والہانہ استقبال کیا۔ اس تقریب میں حج امور میں شریک اور معاون تمام ایجنسیوں، محکموں اور دفتروں کے ذمہ داران کو مدعو کیا گیا اور انہیں حج سے متعلق معاملات میں اپنے تعاون کے لئے یادگار نشان امتیاز اورسرٹیفکیٹ پیش کئے گئے۔ دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثرجہاں نے استقبالیہ کلمات میں حج 2023 میں تعاون کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔
مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور جان برلا نے اپنے خطاب میں حکومت ہند کی جانب سے حج 2023 میں کئے جانے والے مختلف انتظامات پر اظہارخیال کرتے ہوئے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثرجہاں کی جم کر تعریف کی۔ انہوں نے کوثرجہاں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ کو ہماری جب بھی ضرورت ہوگی، میں حاضر رہوں گا اور اپنی وزارت کی جانب ہرممکنہ تعاون دیتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس’ کا جو نعرہ دیا ہے، اسے ہم سب مل کر کامیاب بنا سکتے ہیں۔
دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے اپنے استقبالیہ کلمات میں مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور جان برلا، دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تمام ایجنسیوں، دہلی حکومت اور ایم سی ڈی کے محکموں نیز دہلی پولیس کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ اس تقریب میں مدعو دیگر محکموں میں سعودی ایئرلائنس، ڈائل، وزارتِ امورخارجہ، حکومت ہند، محکمہ صحت، لوک نائک اسپتال، حکیم عبدالحمید اسپتال، ڈیوسب، بی ایس ای ایس، سول ڈیفنس اور حج کمیٹی آف انڈیا کے اراکین نے شرکت کی۔
بھارت ایکسپریس۔
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…
تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…