قومی

Complete blackout in Gurdaspur: حکومت نے پنجاب کے گرداس پور میں مکمل بلیک آؤٹ کا حکم دیا، ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے فوج

حکومت ہند اور پنجاب حکومت نے سول ڈیفنس ایکٹ 1968 کے تحت ضلع گرداس پور میں رات 9:00 بجے سے صبح 5:00 بجے تک مکمل بلیک آؤٹ نافذ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، جو 8 مئی 2025 سے اگلے احکامات تک نافذ العمل رہیں گی۔ تاہم یہ بلیک آؤٹ کا حکم سینٹرل جیل گرداس پور اور اسپتالوں پر نافذ نہیں ہوگا۔ لیکن گرداس پور جیل اور اسپتالوں کی کھڑکیاں ہر روز رات 9 بجے سے اگلے دن صبح 5 بجے تک بند رہیں گی۔

یہ اقدام پاک بھارت سرحد پر حساس ماحول کے درمیان ہوا ہے اور اس کا مقصد کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے ’’بلیک آؤٹ آرڈر میں سینٹرل جیل گرداسپور اور اسپتالوں کو استثنیٰ دیا گیا ہے۔ تاہم ان اداروں کو مخصوص اوقات کے دوران اپنی کھڑکیوں کو بند اور محفوظ طریقے سے ڈھانپ کر رکھنا چاہیے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ باہر روشنی نہ جائے۔‘‘

پاکستانی حملے کی کوششوں کو فوج نے بنایا ناکام

واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے آپریشن سندور کے تحت پاکستان میں دہشت گردی کے نو مقامات کو تباہ کے جانے کے بعد پاکستان نے 7 مئی کی رات کئی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ تاہم بھارت نے ان کو انٹیگریٹڈ کاؤنٹر یو اے ایس گرڈ اور ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے ناکام بنا دیا۔ ہندوستانی فضائیہ کے S-400 سدرشن چکرا ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم کو بدھ کی رات ہندوستان کی طرف بڑھنے والے اہداف کے خلاف فائر کیا گیا۔ متعدد ڈومین ماہرین نے اے این آئی کو بتایا کہ آپریشن میں اہداف کو کامیابی کے ساتھ بے اثر کر دیا گیا۔ جمعرات کی صبح ہندوستانی مسلح افواج نے پاکستان میں کئی مقامات پر ائیر ڈیفنس ریڈارز اور سسٹمز کو بھی نشانہ بنایا۔ ساتھ ہی ہندوستانی فوج جموں و کشمیر میں سرحد پر جاری کشیدگی کا بھی بھرپور جواب دے رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Attack on Russian Cargo Ship: خلیج فن لینڈ میں روسی مال بردار جہاز پر حملے سے کشیدگی میں اضافہ، کریملن نے ظاہر کی تشویش

21 نومبر کو کالینن گراڈ جانے والے ایک مال بردار جہاز پر خلیج فن لینڈ…

12 minutes ago

PM Modi Extends Wishes on Kartik Purnima and Dev Deepawali: وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام کو کارتک پورنیما اور دیو دیپاولی کی مبارکباد دی

کارتک پورنیما اور دیو دیپاولی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی لیڈران…

50 minutes ago

Shameful Record for Bangladesh: سنچورین میں بنگلہ دیش کے نام شرمناک ریکارڈ، ٹیسٹ تاریخ میں پہلی بار ہوا ایسا

بنگلہ دیشی ٹیم نومبر 2008 میں اسی میدان پر جنوبی افریقہ کے خلاف 36.4 اوورز…

1 hour ago

Attack on Civilian Vehicles in Yemen: یمن میں شاہراہ پر شہری گاڑیوں پر حملہ، 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی

یمن 2014 کے اواخر سے خانہ جنگی کا شکار ہے۔ اس وقت حوثی فورسز نے…

2 hours ago