جموں و کشمیر کے رام بن علاقہ میں اچانک موسلادھار بارش کے سبب حالات بدتر ہو گئے ہیں۔ مشکلات اس وقت بڑھ گئیں جب لینڈ سلائیڈ کا واقعہ پیش آیا۔ اس کی وجہ سے جموں-سری نگر قومی شاہراہ کو پوری طرح سے بند کر دیا گیا ہے۔ لینڈ سلائیڈ کے بعد قومی شاہراہ پر پہاڑ سے پتھر گرے ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے اطلاع جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم میں بہتری اور سڑک کے صاف ہونے تک این ایچ-44 پر سفر نہ کریں۔ شدید بارش کے بعد رام بن بازار میں بھی سیلاب جیسے حالات ہو گئے ہیں، حالانکہ کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔
بھارتی محکمہ موسمیات (IMD) نے 8 سے 12 مئی کے درمیان جموں و کشمیر میں یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر کے کچھ علاقوں میں شدید گرج کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ساتھ ہی کچھ حساس مقامات پر تیز بارش سے لینڈ سلائیڈ ہونے کا اندیشہ ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق آئندہ ایک ہفتہ میں شمال مغربی ہند میں درجہ حرارت بڑھنے کی امید ہے۔
افسران نے بتایا کہ شدید بارش کے بعد جمعرات کو لینڈ سلائیڈ کا واقعہ پیش آیا۔ اس سے رام بن ضلع میں اہم سرک پر پہاڑیوں سے پتھر سڑک تک آ گئے، جس کے بعد جمعرات کی صبح جموں و کشمیر قومی شاہراہ پر آمد و رفت کو بند کر دیا گیا ہے۔ اس سے دونوں طرف بڑی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ دور دور تک طویل ٹریفک جام کی حالت بنی ہوئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ لگاتار بارش کے سبب سڑک پر ملبہ جمع ہونے کی وجہ سے سڑک کو آمد و رفت کے لائق بنانے میں رخنہ پیدا ہو رہا ہے۔
افسران کا کہنا ہے کہ اچانک آئے سیلاب نے رام بن بازار کو اپنی زد میں لے لیا ہے، لیکن کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔ رام بن شہر کے پاس چمبا سیری میں بڑا لینڈ سلائیڈ ہوا، جبکہ رام بن بازار میں ایک ہوٹل کے پاس اچانک آئے سیلاب کے سبب کئی پارک کی گئیں گاڑیوں کو نقصان ہوا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹیشن کے ترجمان نے مشورہ دیا ہے کہ مسافر خراب موسم میں قومی شاہراہ 44 پر سفر نہ کریں۔ موسم میں بہتری اور سڑک صاف ہونے تک این ایچ 44 پر سفر کو ملتوی کریں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے 16 اکتوبر کو دہلی کے کناٹ پلیس…
یوپی نیوز: غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کے تین اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے…
اتر پردیش میں تین سطحی پنچایت انتخابات کو لے کر الہ آباد ہائی کورٹ نے…
اے سی پی وویک بھگت کی شکایت پر کارروائی، ذات سے متعلق مبینہ توہین آمیز…
ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھے ٹی 20 میچ میں موقع نہ ملنے کے درمیان 15…
ریپر اور گلوکار یو یو ہنی سنگھ کی مشکلات ایک بار پھر بڑھتی نظر آ…