نئی دہلی: ملک کوایک نیا چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) مل گیا ہے۔ حکومت ہند نے لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجہ سبرمنی (ریٹائرڈ) نئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے طورپرنامزد کیا ہے۔ این ایس راجہ سبرمنی عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے اگلے احکامات تک حکومت ہند کے فوجی امورکے محکمہ کے سکریٹری کے طورپربھی کام کریں گے۔
کون ہیں این ایس راجہ سبرمنی؟
لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجہ سبرمنی یکم ستمبر2025 سے قومی سلامتی کونسل سیکریٹریٹ میں ملٹری ایڈوائزررہے ہیں۔ اس سے قبل وہ یکم جولائی 2024 سے 31 جولائی 2025 تک ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف اورسینٹرل کمانڈ کے جنرل آفیسرکمانڈنگ ان چیف کے طورپر2020 مارچ 2020 تک خدمات انجام دے چکے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ موجودہ سی ڈی ایس جنرل انل چوہان کی میعاد 30 مئی 2026 کوختم ہوگی۔
سی ڈی ایس کا عہدہ کتنا اہم؟
چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) کا عہدہ کافی اہمیت رکھتا ہے۔ اس عہدے پرفائزشخص ہندوستان کی تینوں مسلح افواج (فوج، فضائیہ اوربحریہ) کے درمیان بہترتال میل قائم کرنے کی ذمہ داری سنبھالتے ہیں۔ یہ ذمہ داری پہلے جنرل انل چوہان کے پاس تھی، لیکن 30 مئی 2026 کوان کی ریٹائرمنٹ کے بعد لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجہ سبرمنی یہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…
ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…
ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…
پی سی جیولر میں بڑے سرمایہ کار کی سرمایہ کاری کے بعد حصص میں زبردست…
کرن رجیجو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’پیارے محب…