وزیر اعظم نریندر مودی نے توانائی کے شعبے میں ہندوستان کی بے مثال پیش رفت پر روشنی ڈالی ہے، جس میں اس میدان میں گزشتہ11 سال کی وسیع اصلاحات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ کس طرح ملک کو قابل تجدید توانائی کے میدان میں عالمی رہنماؤں میں ہو گیا ہے۔ مرکزی وزراء پرہلاد جوشی اور ہردیپ سنگھ پوری نے اس اعتراف کے ایک حصے کے طور پر صاف اور سستی توانائی میں ہندوستان کی کامیابیوں اور مستقبل کے روڈ میپ کا خاکہ پیش کرنے والے دو تفصیلی مضامین لکھے ہیں۔ وزیر اعظم آفس نے ہردیپ سنگھ پوری کا مضمون شیئر کیا ہے۔
نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے سبز توانائی میں ہندوستان کی قیادت کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ملک اب شمسی توانائی میں تیسرے نمبر پر، ہوا کی توانائی میں چوتھے اور مجموعی طور پر قابل تجدید صلاحیت میں چوتھے نمبر پر ہے۔ 232 گیگا واٹ سے زیادہ قابل تجدید توانائی پہلے سے ہی انسٹال ہو چکی ہے اور مزید 176 گیگا واٹ پر کام چل رہا ہے۔ جوشی نے اس پیشرفت کا سہرا پی ایم مودی کی قیادت میں واضح طویل مدتی وژن اور بروقت فیصلوں کو دیا، جنھوں نے گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر اپنے دور میں ہی سولر پروجیکٹ کا آغاز کر دیا تھا۔
پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری کے مضمون میں روشنی ڈالی گئی ہے کہ کس طرح ہندوستان عالمی سطح پر توانائی کا تیسرا سب سے بڑا صارف اور چوتھا سب سے بڑا ریفائنر اور ایک بڑا ایل این جی درآمد کنندہ بن گیا ہے۔ انھوں نے نوٹ کیا کہ چھ کروڑ ہندوستانی اب روزانہ ایندھن اسٹیشنوں تک پہنچتے ہیں، جو توانائی تک رسائی کے پیمانے کو واضح کرتا ہے۔
ہردیپ پوری کے مطابق پی ایم مودی کی حکومت نے ہندوستان کو ’’گمشدہ دہائی‘‘ کے جمود سے نکال کر عالمی قیادت کے ایک مرحلے میں داخل کیا ہے، جہاں ملک جاپان کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت بن گیا ہے۔ ایکسپلوریشن اور پروڈکشن (E&P) میں کلیدی اصلاحات، ایندھن میں خود انحصاری اور توانائی کی استطاعت نے اس ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
دونوں مضامین میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ کہ توانائی آتم نربھر بھارت کی طرف سفر اب ایک وژن نہیں بلکہ ایک ٹھوس حقیقت ہے۔ پی ایم مودی کی قیادت میں یہ شعبہ اب نہ صرف صلاحیت کی توسیع بلکہ اسٹریٹجک دور اندیشی کی عکاسی کرتا ہے، جو ہندوستان کو عالمی توانائی میں فیصلہ کن قوت بناتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
ہندوستان کے باصلاحیت کرکٹر رنکو سنگھ اپنی جارحانہ بلے بازی اور آخری اوورز میں بڑے…
پتی پتنی اور پنگا‘ کے دوسرے سیزن میں راہل ویدیا اور دیشا پرمار، ارجن بجلانی…
امیتابھ بچن نے 1984 میں راجیو گاندھی کی حمایت میں الٰہ آباد سے لوک سبھا…
وزیر اعظم نریندر مودی اور تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ سی جوزف وجے نے چنئی…
مہاراشٹر کو ملک کی کوانٹم اور مصنوعی ذہانت (AI) کی راجدھانی کے طور پر قائم…
مغربی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے عالمی معیشت کی…