قومی

Goa Nightclub Owners Luthra Brothers Detained in Thailand: گووا نائٹ کلب آگ سانحہ، تھائی لینڈ میں لُتھرا برادران کو حراست میں لیا گیا، انٹرپول کا بلو کارنر نوٹس جاری

گووا کے ‘برچ بائی رومیو لین’ نائٹ کلب کے مالک سوربھ اور گورو لُتھرا کو تھائی لینڈ میں حراست میں لیا گیا ہے۔ اگرچہ اس کی ابھی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی، لیکن نیوز ایجنسی PTI کے مطابق لُتھرا برادران کے خلاف انٹرپول نے بلو کارنر نوٹس جاری کیا تھا، جس کے بعد ان کی گرفتاری کی خبر سامنے آئی ہے۔ اس سے پہلے وزارتِ خارجہ نے ان دونوں کا پاسپورٹ بھی منسوخ کر دیا تھا۔بدھ (10 دسمبر 2025) کو ٹرانزٹ قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کے دوران لُتھرا برادران کی جانب سے پیش وکیل نے ان کے فرار ہونے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کاروباری میٹنگ کے لیے تھائی لینڈ گئے تھے۔ وکیل نے کہا کہ ان پر کسی قسم کی براہ راست یا بالواسطہ ذمہ داری عائد نہیں ہوتی۔ لُتھرا برادران کے وکیل نے عدالت کو بتایا،“میرے دیگر ریسٹورینٹس کو بھی منہدم کر دیا گیا ہے، حکام اور میڈیا دونوں میرے پیچھے پڑے ہیں۔”

عدالت کی جانب سے ریاست سے جواب طلب

گووا پولیس کی طرف سے پیش وکیل نے عارضی تحفظ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ لُتھرا برادران کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہیں اور واقعے کے بعد وہ ملک سے فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ 8 دسمبر کو جب اہلکار لُتھرا برادران کے گھر پہنچے تو ان کے اہلِ خانہ نے
ان کے بارے میں کوئی معلومات دینے سے انکار کر دیا۔ جس پر عدالت نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ ضمانت درخواستوں پر اپنا جواب داخل کرے۔

یہ بھی پڑھیں:بہار کے سیتا مڑھی میں ایچ آئی وی سے متاثرہ 398 سے زائد بچے، رپورٹ میں بڑا انکشاف، محکمہ صحت الرٹ

آج ٹرانزٹ ضمانت پر اہم سماعت

ملزمان کی ٹرانزٹ قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر دہلی کی روہنی ضلع عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج وندنا آج (11 دسمبر 2025) سماعت کریں گی۔ پولیس کے مطابق آگ لگنے کے بعد جب لوگ بچائے جا رہے تھے اور آگ بجھائی جا رہی تھی، اسی رات لُتھرا برادران نے تھائی لینڈ کی فلائٹ بُک کی اور صبح ہوتے ہی ملک چھوڑ دیا۔ اس کے بعد سے دونوں فرار قرار دیے جا رہے تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

6 minutes ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

28 minutes ago

Saudi Arabia Flight Alert: ایئر انڈیا کی 20 اکتوبر تک پروازیں منسوخ، انڈیگو سمیت 4 ایئرلائنز متاثر

سعودی عرب میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے درمیان ایئر انڈیا نے ریاض، دمام اور…

1 hour ago