قومی

Delhi AQI Breaches 300 Mark In Several Areas: دہلی میں آلودہ ہوا پھر بنی وبال جان، 16 علاقے ریڈ زون میں شامل

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق جمعرات صبح 8 بجے دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس  285 ریکارڈ کیا گیا، جو ’خراب‘ کیٹیگری میں آتا ہے۔ دارالحکومت کے 16 علاقوں میں آلودگی کا لیول 300 سے اوپر رہا، جنہیں ریڈ زون میں شامل کیا گیا ہے۔ سب سے زیادہ اے کیو آئی 343 روہنی میں درج ہوا، جب کہ کئی علاقوں میں بگڑتی ہوا کے سبب یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بدھ کو دہلی کا 24 گھنٹے کا اوسط اے کیو آئی 259 رہا، جو منگل کے 282 کی نسبت کچھ بہتر تھا۔ لگاتار نو دن تک انتہائی خراب فضا کے بعد منگل سے لوگوں کو معمولی راحت ملنی شروع ہوئی ہے۔ سی پی سی بی کے مطابق اے کیو آئی: 0-50 اچھا، 51-100 اطمینان بخش، 101-200 معتدل، 201-300 خراب، 301-400 بہت خراب اور 401-500 سنگین تصور کیا جاتا ہے۔

دہلی کے علاقوں میں اے کیو آئی کی صورتحال

جمعرات کو دہلی کے زیادہ تر علاقوں میں فضا ’بہت خراب‘ کیٹیگری میں رہی اور متعدد مقامات پر آلودگی کا لیول تشویشناک حد تک پہنچا۔ دہلی کینٹ میں اے کیوآئی 302 ریکارڈ ہوا، جب کہ بوانا میں 334، ڈی ٹی یو میں 331، جہاںگیر پوری میں 341، منڈکا میں 326 اور نہرو نگر میں 339 ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ سِری فورٹ میں 288، وویک وہار میں 321، وزیر پور میں 327، شاد ی پور میں 266 اور اکشر دھام میں 302 درج ہوا—یہ سب ’بہت خراب‘ کیٹیگری میں شامل ہیں۔

این سی آر علاقوں میں اے کیو آئی

فریدآباد میں اے کیو آئی  286 ریکارڈ ہوا، جو ’خراب‘ کیٹیگری میں ہے، جبکہ گروگرام کا اے کیو آئی 188 رہا، جو ’معتدل‘ سمجھا جاتا ہے۔ غازی آباد کے اندرآپورم میں اے کیو آئی 288 ریکارڈ کیا گیا۔ گورکھپور میں اے کیو آئی 83 درج ہوا، جو نسبتاً بہتر یعنی ’اطمینان بخش‘ کیٹیگری میں ہے۔ گریٹر نوئیڈا میں اے کیو آئی 236 رہا، جبکہ نوئیڈا میں 309 ریکارڈ ہوا، جو ’بہت خراب‘ کیٹیگری میں آتا ہے۔ مظفر نگر میں اے کیو آئی 330 رہا، جو ’بہت خراب‘ میں شامل ہے۔

کہاں ہوا میں معمولی بہتری دیکھنے کو ملی؟

کچھ علاقوں میں فضا میں معمولی بہتری دیکھنے کو ملی، مگر فضائی معیار اب بھی انسانی صحت کے لیے مضر ہے۔ آئی جی آئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر اے کیو آئی 211 ریکارڈ ہوا، جو ’خراب‘ کیٹیگری میں آتا ہے۔ جب کہ انڈیا گیٹ اور کرتویہ پتھ پر اے کیو آئی 309 ریکارڈ کیا گیا،
جو ’بہت خراب‘ صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے۔ مجموعی طور پر شہر بھر میں فضائی کیفیت بگڑتی نظر آ رہی ہے اور حالات اب بھی شدید تشویش کا سبب بنے ہوئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Anant Singh 9 Murder Statement: اننت سنگھ کا دعویٰ، ’نتیش کمار کے لیے 9 قتل کروائے‘، باہوبلی رکن اسمبلی نے اور کیا کچھ کہا؟

بہار میں قانون ساز کونسل کے انتخابات کے درمیان جے ڈی یو کے رکن اسمبلی…

35 minutes ago

Reliance Reply To Musk: اسٹار لنک تنازع پر ریلائنس نے مسک کو دیا جواب، اسٹار لنک کا خیرمقدم ہے… ہمیں مقابلے سے کوئی ڈر نہیں ہے

گزشتہ ہفتے ایلن مسک نے ہندوستان میں اسٹارلنک کے داخلے کے معاملے پر ارب پتی…

2 hours ago

Akhilesh Yadav: لکھنؤ ایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا ہے، راجناتھ سنگھ کی پریس کانفرنس پر اکھلیش کا طنز

۔ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ…

3 hours ago

CMRL-Exalogic Case: سی ایم آر ایل-ایکسالوجک معاملے میں پنارائی وجین کی بڑھیں مشکلیں، سپریم کورٹ کی سماعت پر سب کی نظریں

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ویجلنس اینڈ اینٹی کرپشن بیورو (وی اے سی بی) دو…

4 hours ago