آج 19 دسمبر ہے۔ یہ تاریخ بھارتی تاریخ کے اُن اہم صفحات میں درج ہے جو ہمیں یاد دلاتی ہے کہ آزادی کی جدوجہد صرف انگریزوں کے خلاف ہی نہیں تھی۔ بھارت کو 1947 میں انگریزوں سے نجات تو مل گئی تھی، لیکن گوا کے مقدر میں آزادی کچھ دیر سے لکھی گئی تھی۔ آج ہی کے دن، یعنی 19 دسمبر 1961 کو بھارتی فوج نے ’آپریشن وجے‘ کے ذریعے گوا، دمن اور دیو کو پرتگالیوں کے قبضے سے آزاد کرا کے دوبارہ ترنگے کے سائے تلے لے آیا تھا۔ اس تاریخی موقع پر پورے ملک میں جشن کا ماحول ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی نے اُن عظیم جانبازوں کو یاد کیا ہے جن کی جدوجہد اور قربانیوں کی بدولت آج گوا بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے۔
ناانصافی کے آگے نہ جھکنے کا حوصلہ: وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘کے ذریعے گوا کے عوام کو مبارکباد دی اور اُن مجاہدین آزادی کو پُراثر خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے پرتگالی حکمرانی کے ظلم و ستم کو سہنے کے باوجود شکست تسلیم نہیں کی۔
وزیر اعظم نے لکھا: ’’گوا مکتی دیوس ہمیں ہمارے قومی سفر کے ایک نہایت اہم باب کی یاد دلاتا ہے۔ ہم اُن لوگوں کے بے مثال حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ناانصافی کو قبول کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ اُن کے مضبوط ارادے اور جرأت ہی نے ہمیں یہ آزادی دلائی۔ اُن کی قربانیاں آج بھی ہمارے لیے تحریک کا سرچشمہ ہیں۔ ہم گوا کی ہمہ جہت ترقی اور خوشحالی کے لیے پوری لگن کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔‘‘
یہ دن کیوں خاص ہے؟
اکثر لوگ بھول جاتے ہیں کہ گوا پر پرتگالیوں نے تقریباً 451 برس تک حکومت کی تھی، جو انگریزوں کے اقتدار سے بھی طویل مدت تھی۔ جب سفارتی راستے ناکام ہو گئے اور پرتگالی آمر پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہوئے، تو بھارتی حکومت نے فوجی کارروائی کا فیصلہ کیا۔ محض 36 گھنٹوں پر مشتمل اس فوجی آپریشن نے پرتگالی سامراج کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…