بنگلہ دیش میں محمد یونس کی عبوری حکومت اصلاحات میں تاخیرسے متعلق احتجای مظاہروں سے جدوجہد کررہی ہے۔ چٹگاوں میں بھارتی اسسٹنٹ ہائی کمیشن کے باہرتشدد کے نتیجے میں دوپولیس اہلکاروں سمیت چارافراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق، جمعہ کی علی الصبح چٹگاوں کے علاقے کھلشی میں ہندوستانی سفارت خانے کے دفترکے باہرجمع ہونے والے مظاہرین نے اینٹ برسائے اوردفترکے احاطے میں توڑپھوڑکی۔ بنگلہ دیش میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے جمعہ کے روزنوٹس جاری کرکے بنگلہ دیش میں رہنے والے ہندوستانی برادری کے اراکین اور ہندوستانی طلبا سے سفرسے بچنے کی اپیل کی ہے۔
بنگلہ دیش الیکشن کمیشن نے عثمان ہادی کی موت پرتعزیت کا اظہارکیا
بنگلہ دیش کے الیکشن کمیشن نے عثمان ہادی کی موت پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔ تعزیتی پیغام میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہادی بنگلہ دیش کے لئے پوری طرح وقف تھے، ایک جدوجہد کرنے والے شخص تھے اورنوجوانوں کی آواز تھے۔ ڈھاکہ یونیورسٹی میں شیخ مجیب الرحمٰن ہال کا نام بدل کر’شہید عثمان ہادی ہال’ کردیا ہے اوراس نام کے پوسٹربھی لگا دیئے ہیں۔ عثمان ہادی کی موت کے بعد کیمپس میں احتجاجی مظاہروں کے درمیان لیڈران نے نصف شب رات کوہال کے سامنے ایک پوسٹرلگایا، جس میں ہال کا نام ہادی کے نام پررکھا گیا تھا۔
شیخ حسینہ کی پارٹی پربڑا الزام
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت شیخ حسینہ کی پارٹی عوامی لیگ عبوری حکومت پربدامنی پھیلانے کا الزام لگا رہی ہے۔ عوامی لیگ پرانتخابات میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ملک میں الیکشن 12 فروری کوہونے والے ہیں۔ ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق، چٹگاوں میں بھی کئی مقامات پرمظاہرے پھوٹ پڑے۔ بھارتی اسسٹنٹ ہائی کمشنرکی رہائش گاہ کے سامنے ایک بڑا ہجوم جمع ہوگیا اورہائی کمیشن پراینٹیں پھینکیں۔ اس کے علاوہ شیخ حسینہ کی عوامی لیگ کی حکومت میں سابق وزیرتعلیم محب الحسن چودھری کے گھرمیں توڑپھوڑکی گئی اورآگ لگا دی گئی۔ راج شاہی میں عوامی لیگ کے دفترمیں بھی توڑپھوڑکی گئی اورآگ لگا دی گئی۔
صحافی کا قتل، وزیرکھیل کا بڑا بیان
بنگلہ دیش میں صحافی امداد الحق ملون کا گولی مارکرقتل کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس حادثہ میں ایک دیگرشخص زخمی ہوگیا ہے اوراسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ امداد الحق ملون شالوا پریس کلب کے صدرتھے۔ حملے کے وقت وہ شالوا بازارکی ایک چائے کی دوکان پربیٹھے چائے پی رہے تھے۔ اسی وقت دوموٹرسائیکلوں پرسوارچارلوگ اچانک آئے اوران پرگولیاں چلائیں اورتیزی سے بھاگ گئے۔ بنگلہ دیش کے وزیرکھیل آصف محمود سجیب بھوئیاں نے کہا، ‘جب بھی ہم اس ملک کے لئے متحد ہوتے ہیں، توکچھ مفاد پرست گروہ علیحدگی پسند سرگرمیاں کرکے ہمیں نقصان پہنچاتے ہیں، ہمیں تنازعات میں گھسیٹتے ہیں اورہماری جدوجہد پرسوالات کوجنم دیتے ہیں، ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم آج کی اشتعال انگیزکارروائیوں میں ملوث افراد کی نشاندہی کررہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…
آئی ٹی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ بھارت تجارتی یا سوشل…