بھارت ایکسپریس۔
دہلی میں 24 گھنٹے کے اندردو قتل نے لوگوں میں سنسنی پھیلا دی ہے۔ اب دہلی کے پاس علاقے مالویہ نگرمیں جمعہ کے روز دن میں ہی ایک لڑکی کا قتل کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ مہلوکہ کا نام نرگس ہے۔ فرارملزم کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ ملزم نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ لڑکی نے شادی سے انکار کردیا تھا، جس سے غصے میں آکر اس نے اس کا قتل کردیا۔
جانکاری کے مطابق، مالویہ نگرمیں تقریباً 23-22 سال کی لڑکی نرگس پرایک پارک میں لوہے کی راڈ سے حملہ کردیا گیا۔ سر پر لوہے کی راڈ مارنے سے وہ بری طرح زخمی ہوگئے، جس سے اس کی وہیں موت ہوگئی۔ قتل کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ حالانکہ کچھ ہی دیر میں ملزم کو پکڑلیا گیا۔ ملزم کی پہچان سنگم وہار میں رہنے والے 28 سالہ عرفان کے طور پر ہوئی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کرجانچ شروع کردی ہے۔
فیملی نے شادی کرنے سے کردیا تھا انکار
پولیس نے بتایا کہ نرگس کی فیملی نے اپنی بیٹی کی شادی ملزم سے کرنے سے منع کردیا تھا۔ اس کے بعد نرگس نے عرفان سے بات کرنا بند کردیا تھا، جس سے وہ پریشان چل رہا تھا۔ متاثرہ لڑکی نے اسی سال کملا نہرو کالج سے گریجویشن مکمل کیا ہے۔ وہ مالویہ نگر علاقے سے اسٹینو کی کوچنگ کر رہی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…