قومی

Ghulam Nabi Azad on Congress: کانگریس کی ہی وجہ سے اقتدار میں بی جے پی… غلام نبی آزاد نے لگایا یہ سنسنی خیز الزام، پی ایم مودی کی تعریف کی

جموں وکشمیرکے سابق وزیراعلیٰ اورڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے صدرغلام نبی آزاد نے کانگریس پرحملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرایک بارپھر بی جے پی کی حکومت آتی ہے تواس کے لئے کانگریس ذمہ دارہوگی۔ بی جے پی اگراقتدارمیں ہے توکانگریس کی وجہ سے ہے۔ کانگریس کی لیڈرشپ کی وجہ سے ہے، جب تک کانگریس کی یہ لیڈرشپ رہے گی جب تک بی جے پی حکومت کرتی رہے گی۔

ٹی وی 9 بھارت ورش کودیئے انٹرویو میں غلام نبی آزاد نے کہا، جہاں پرمیں نے اسٹیٹ چھوڑی تھی، ایک بارپھریہاں پرزیرو سے شروعات کرنی ہوگی۔ اس کے لئے مجھے دیکھنا ہوگا کہ پارلیمنٹ زیادہ ضروری ہے یا پھراسٹیٹ (ریاست) میں میری زیادہ ضرورت ہے۔ ابھی 5 دن کا دورہ میرا چناب وادی میں ہے۔ اس سے متعلق ابھی سوچنے کی فرصت نہیں ملی ہے۔

وہیں، جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ آپ کا کیا دل ہے؟ وہاں سے لڑنے کا ہے؟ توغلام نبی آزاد نے کہا کہ بات دل کی نہیں، بات خدمت کرنے کی ہے۔ واضح رہے کہ غلام نبی آزاد راجوری اننت ناگ سیٹ سے لوک سبھا امیدوارہیں جبکہ چناب ویلی سے آزاد کی پارٹی نے جی اے سروری کو ٹکٹ دیا ہے۔ غلام نبی آزاد پارٹی کے لئے انتخابی تشہیرکر رہے ہیں۔ آزاد نے کہا کہ ہماری پارٹی ترقی سے متعلق عوام کے درمیان ہے۔ اگرہماری پارٹی جیتی تو ہم اپنے علاقے کی ترقی ضرورکریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگرکام کرنے والا امیدوارلوگ چاہتے ہیں تو ہمارا امیدوار اس میں آگے ہے اوراگرنعرے دینے کے لئے کسی کو رکن پارلیمنٹ بنانا ہے توعوام جو مرضی وہ کرسکتی ہے۔

اسٹیٹ ہڈ سے لے کرکانگریس پرحملہ

کانگریس سے نکلنے والے غلام نبی آزاد نے کہا کہ ریاست سے متعلق جتنا ہنگامہ پارلیمنٹ میں کرنا تھا، میں نے کیا لیکن کانگریس نے پارلیمنٹ میں تو جموں وکشمیر اسٹیٹ ہڈ آرٹیکل 370 کے موضوع سے متعلق کچھ بولی ہی نہیں۔ کانگریس کے اندرہماری جی-23 گروپ تھی۔ لوک سبھا اورراجیہ سبھا میں بھی جی-23 والے لیڈرہی بولتے تھے۔ کانگریس کا کوئی بھی لیڈرچاہے سونیا گاندھی ہو یا راہل گاندھی… کسی نے کبھی نہیں بولا کہ جموں وکشمیر کو ریاست واپس ملے۔ غلام نبی آزاد نے کہا کہ اس وقت کبھی نہیں بولا تو جموں وکشمیر اسٹیٹ ہڈ سے متعلق نیشنل کانفرنس اورکانگریس کو کیا حق ہے بات کرنے کی۔ جب پارلیمنٹ میں بات کرنی تھی تو وہاں پرتو یہ لوگ بات ہی نہیں کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا میں اپنے دم پرآیا تھا اورمیں کانگریس کو کہنا چاہتا ہوں کہ میں نے آپ کو میں نے راجیہ سبھا کی سیٹ دلائی تھی، نہ کہ آپ نے مجھے دلائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  Lok Sabha Election 2024: آرجے ڈی نے500 میں گیس سلینڈر، 200 یونٹ مفت بجلی، الیکشن سے پہلے آرجے ڈی نے کئے 24 وعدے

غلام نبی آزاد نے کی مودی حکومت کی تعریف

جموں وکشمیرمیں ہونے والے اسمبلی الیکشن اوراسٹیٹ ہڈ سے متعلق غلام نبی آزاد نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے پارلیمنٹ میں دونوں وعدے کردیئے ہیں۔ اچھی بات ہے۔ وزیراعظم مودی اوروزیر داخلہ اس پرقائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت کی اچھی بات یہ ہے کہ علیحدگی پسندی اوردہشت گردی جموں وکشمیر میں کافی حدتک کم ہوئی ہے اورہڑتال بند ہوگئی ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

6 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

7 hours ago