قومی

Gautam Adani Net Worth: دنیا کے امیروں کی فہرست میں بڑی تبدیلی، گوتم اڈانی ساتویں نمبر پر کھسک گئے

امریکی ریسرچ فرم ہنڈن برگ کی رپورٹ اڈانی گروپ پر بہت بھاری پڑ رہی ہے۔ اس کے شائع ہونے کے بعد سے ہی گوتم اڈانی کی قیادت والی کمپنیوں کے شیئروں میں سنامی آگئی ہے اور یہ بھربھرا کر گر رہے ہیں۔ شیئروں میں زبردست گراوٹ کا برا اثر ایشیا کے سب سے امیر شخص کی نیٹ ورتھ پر پڑا ہے۔ فوبرس کے ریئل ٹائم بلینئرس انڈیکس میں ابھی تک چوتھے مقام سے نیچے کھسک کر گوتم اڈانی ساتویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

گوتم اڈانی کو زبردست نقصان

گوتم اڈانی گزشتہ سال 2022 میں دنیا کے ٹاپ-10 ارب پتیوں میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے صنعت کار رہے۔ انہوں نے لسٹ میں دوسرے نمبر پر پہنچنے میں کامیابی حاصل کی، لیکن نیا سال 2023 ہندوستانی صنعت کار کے لئے بہت مایوس کن ثابت ہو رہا ہے۔ سال کی شروعات میں تو سب ٹھیک تھا، لیکن گزشتہ 24 جنوری کو امریکی ریسرچ فرم ہنڈن برگ کی ایک رپورٹ آئی اور اڈانی گروپ کو نقصان ہونا شروع ہوگیا۔ صرف دو دن میں اڈانی گروپ کا مارکیٹ کیپ 2.37 لاکھ کروڑ روپئے تک گھٹ گیا۔ اس کے سبب گوتم اڈانی کی نیٹ ورتھ بھی گھٹ کر 100.4 ارب ڈالر پہنچ گئی۔

فوربس کے ریئل ٹائم بلینیئرس انڈیکس کے مطابق، خبر لکھے جانے تک گوتم اڈانی ٹاپ-10 کی فہرست میں چوتھے مقام سے کھسک کر ساتویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ اس الٹ پھیر میں لمبے وقت تک گوتم اڈانی سے نیچے رہے وارین بفے، بل گیٹس اور لیری ایلسن ان سے پہنچ گئے ہیں۔

ریسرچ فرم نے دیا چیلنج

اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے جاری بیان میں ہنڈن برگ نے کہا ہے کہ اگر اڈانی گروپ رپورٹ کے خلاف امریکہ کی عدالت میں مقدمہ دائر کرتا ہے تو ریسرچ فرم دستاویزوں کا مطالبہ کرے گا۔ اگر اڈانی گروپ سنجیدہ ہے تو اسے امریکہ میں بھی مقدمہ دائر کرنا چاہئے، جہاں ہم کام کرتے ہیں۔ قانونی طور پرتلاشی عمل میں ہمارے پاس دستاویزوں کی ایک لمبی فہرست ہے۔

 -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

4 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

4 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

5 hours ago