قومی

Husband’s Tongue:بیوی نے شوہر کی زبان کاٹ لی، زبان زمین پرکٹ کر گر گئی

Husband’s Tongue; اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ سے ایک چونکا دینے والی خبر سامنے آہی ہے۔ یہاں ایک خاتون نے گھریلو جھگڑے کے دوران اپنے شوہر کی زبان کاٹ لی۔ شوہر کی زبان کٹ کر زمین پر گر گئی۔ زخمی نوجوان کو فوری علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کو حراست میں لے لیا۔ اس کے ساتھ ہی یہ خبر مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔

یہ معاملہ لکھنؤ کے ٹھاکر گنج کے رادھاگرام علاقہ کا بتایا جا رہا ہے۔ جہاں میاں بیوی کے درمیان کچھ دنوں سے گھریلو جھگڑا چل رہا تھا۔ جمعہ کو صبح سویرے دونوں کے درمیان زبردست لڑائی ہوئی۔ لڑائی کے دوران بیوی نے موقع ملتے ہی شوہر کی زبان دانت سے کاٹ لی جس سے زبان کٹ کر زمین پر گر گئی۔ اس کے بعد زخمی نوجوان کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے ملزم خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔

انسپکٹر ٹھاکر گنج وکاس رائے نے بتایا کہ گرفتار شدہ خاتون (سلمیٰ) رادھاگرام کالونی کی رہنے والی ہے۔ تین سال قبل اس کی شادی تکیہ میں رہنے والے منّا سے ہوا تھی۔ منّا مزدوری کا کام کرتا ہے۔ دونوں کے درمیان ایک سال سے جھگڑا چل رہا ہے اوردونوں میاں بیوی الگ رہ رہے ہیں۔ جب کہ ان کے بچے اپنے دادا دادی کے ساتھ منّا یعنی والد کے گھر رہتے ہیں۔ سلمیٰ اورمنّا جمعرات کو بچوں سے ملنے گئے تھے۔

اس دوران دونوں کا پھرسے جھگڑاشروع ہوگیا۔ جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ دونوں میں مار پیٹ شروع ہو گئی۔ اسی دوران سلمیٰ نے مُنّا کی زبان اپنے دانتوں سے کاٹ لی،منّا درد سے کراہنے لگا اور گھر کے دوسرے لوگوں نے شور مچانا شروع کر دیا۔ شور شرابہ سن کر محلہ کے لوگ بیچ بچائو کر دونوں کو الگ کیا۔ لواحقین جلدی میں زخمی منّا کو اسپتال لے گئے۔ جہاں حالت تشویشناک دیکھ کر انہیں اسپتال میں  داخل کرایا گیا۔

 -بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Riyadh Airport Attack: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر بھیانک حملہ، 12 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 11 ہندوستانی بھی متاثر

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…

6 hours ago

LG Dr. Dinesh Sharma: شری وجئے پورم میں پہلی بار ڈانڈیا مہوتسو کا انعقاد، لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کی شرکت

انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…

7 hours ago

LG Inaugurated MT IRIS: انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر نے انڈین آئل کے نئے بارج ’ایم ٹی آئرس‘ کا کیا افتتاح

دور دراز جزائر تک ایندھن کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی کو ملے گی تقویت،…

7 hours ago

LPU Student Suicide: پنجاب، ایل پی یو کے طالب علم کی خودکشی، پی جی کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی لاش، علاقے میں ہلچل

جالندھر میں واقع لوولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 21 سالہ طالب علم کی…

7 hours ago