-بھارت ایکسپریس
Bharat Express Chairman Upendra Rai meets Ex Chief Election commissioner Sunil Arora: بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹران چیف اوپیندر رائے نے جمعہ کے روز سابق چیف الیکشن کمیشن سنیل اروڑہ سے ملاقات کی۔ سینئرصحافی اوپیندر رائے نے سنیل اروڑہ کو ’بھارت ایکسپریس‘ نیوز چینل کے لانچنگ پروگرام کے لئے مدعو کیا۔
سینئرصحافی اوپیندر رائے نے سابق چیف الیکشن کمشنرسنیل اروڑہ کو یکم فروری کو لانچ ہونے والے بھارت ایکسپریس نیوز چینل کا وژن دستاویز پیش کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے چینل کے مستقبل اور اس کے منصوبوں سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔ سینئر صحافی اوپیندر رائے نے اشوک گہلوت کو اپنی کتابیں ’ہستکشیپ‘ اور’نظریہ‘ کی کاپیاں بھی پیش کیں۔
’بھارت ایکسپریس‘ نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین اوپیند رائے کی باتوں کو چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے غورسے سنا اور اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔
واضح رہے کہ اوپیندر رائے بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک نام سے میڈیا گروپ لانچ کرنے جا رہے ہیں۔ اپنے 25 سالوں کی طویل صحافتی زندگی کے تجربوں کو اب وہ اپنے نجی میڈیا گروپ کو مضبوط بنانے کے لئے استعمال کریں گے تاکہ سماج میں صحافت کی سمت ورفتاراورسماجی بیداری کے بنیادی اقدارکو برقرار رکھیں گے۔
واضح رہے کہ سینئرصحافی اوپیندر رائے کی قیادت میں جلد ہی بھارت ایکسپریس نیوز چینل لانچ ہونے جا رہا ہے۔ اوپیندر رائے صحافت کی دنیا کا جانا پہچانا نام ہیں اوراب ان کے 25 سالوں کی طویل صحافتی زندگی کے تجربوں کی جھلک ’بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک‘ کے ذریعہ دیکھنے کو ملے گی۔ بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اردو، ہندی اورانگریزی میں عوام تک تمام خبریں پہنچائے گا۔
-بھارت ایکسپریس
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…
بی سی سی آئی نے محمد شمی کی چوٹ پربہت بڑا اپڈیٹ جاری کیا ہے۔…
مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…