قومی

Gautam Adani Hosts EU, German, Belgian And Danish Ambassadors: معروف صنعت کار کی متعدد ممالک کے سفیروں سے ہوئی ملاقات،ہندوستان کی عالمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر ہوئی بات

یورپی یونین، بیلجیئم، ڈنمارک اور جرمنی کے سفیروں نے آج اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ خود اڈانی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔ اڈانی نے لکھا کہ مختلف ممالک کے سفیروں کی میزبانی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

واضح رہے  کہ ان سفیروں نے کھاوڈا، گجرات اور موندرا پورٹ میں اڈانی کے دنیا کے سب سے بڑے قابل تجدید توانائی پارک کا بھی دورہ کیا۔ اس بارے میں گوتم اڈانی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میں کھاوڈا ، گجرات میں دنیا کے سب سے بڑے قابل تجدید توانائی پارک اور موندرا میں ہندوستان کی سب سے بڑی بندرگاہ، لاجسٹکس اور صنعتی مرکز کے ان کے دورے کی بہت تعریف کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ان کی سفیروں کے ساتھ بہت معلوماتی گفتگو ہوئی۔ جس سے ہندوستان کی توانائی کی منتقلی کو آگے بڑھانے اور ہائیڈروجن ماحولیاتی نظام کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔

اڈانی نے کہا کہ سفیروں کے ساتھ اس ملاقات میں ہندوستان کی عالمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ہم اپنے قابل تجدید توانائی کے اقدامات کو آگے بڑھارہے ہیں تاکہ ایک متوازن توانائی کے مرکب کو یقینی بنایا جا سکے جو پورے ہندوستان کے لیے ایک پائیدار مستقبل کی حمایت کرتا ہے۔واضح رہے کہ کھاوڈا ، گجرات میں دنیا کا سب سے بڑا قابل تجدید توانائی پارک ہے۔ اس میں تقریباً 81 ارب یونٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔ معلومات کے مطابق یہ پارک تقریباً 72600 ہیکٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ یاد رہےکہ سال 2030 تک غیر فوسل ذرائع سے 500 گیگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Reaffirming Gandhi ji’s Global Relevance: گاندھی جی کی عالمی مطابقت کی تصدیق: پی ایم مودی کا بین الاقوامی خراج تحسین

12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…

25 minutes ago

Govt abolishes two-child norm: ہم دو ہمارے دو کی پالیسی کو اس ریاست نے قریب تیس سال بعد کردیا ختم،جانئے کیا ہے پورا معاملہ

اس پالیسی کو اپنانے والی 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سے،…

2 hours ago