یوم آزادی 2024 کے موقع پر پولیس، فائر، ہوم گارڈ اور سول ڈیفنس (ایچ جی اینڈ سی ڈی ) اور اصلاحی خدمات(کریکشنل سروسز) کے کل 1037 اہلکاروں کو بہادری اور سروس میڈلزسے نوازا گیا ہے۔ بہادری کے لئے صدر کا تمغہ (پی ایم جی) اور بہادری کے لئے تمغہ (جی ایم ) بالترتیب جان و مال کو بچانے، یا جرم کو روکنے یا مجرموں کو گرفتار کرنے کے لیےبہادری کے نادر و نمایاں کارنامے اوربہادری کے نمایاں کارنامے کی بنیاد پر دیا جاتا ہے، متعلقہ افسر کی ذمہ داریوں اور فرائض کے حوالے سے خطرے کا تخمینہ لگایا جا تا ہے۔
گیلنٹری میڈل حاصل کرنے والے اہلکاروں میں پی ایم جی، تلنگانہ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل چادوو یدّیا کو دیا گیا ہے جنہوں نے 25.07.2022 کو ہونے والی ڈکیتی کے معاملے میں نادر قسم کی بہادری کا مظاہرہ کیا۔ دو بدنام افراد ایشان نرنجن نیلم نلّی اور راہل چین اسنیچنگ اور اسلحہ ڈیلنگ میں ملوث تھے۔ 26.07.2022 کو سائبرآباد پولیس نے ان مجرموں کو گرفتار کیا، تاہم، انہوں نے ہیڈکانسٹبل چادوو یدّیا پر چاقو سے حملہ کیا اور ان کے جسم کے مختلف حصوں یعنی سینے، جسم کے پچھلے حصے، بائیں ہاتھ اور پیٹ پر بار بار وار کیا۔ اس طرح انہیں شدید چوٹیں آئیں اور خون بہا۔ شدید چوٹوں کے باوجود، وہ انہیں پکڑنے اورگرفت میں رکھنے میں کامیاب رہے ۔ وہ 17 دن تک داخلِ اسپتال رہے۔
بہادری کے لئے 213 تمغے (جی ایم) میں سے 208 جی ایم ،پولیس اہلکاروں کو دیے گئے ہیں جن میں جموں و کشمیر پولیس کے 31 اہلکار، اتر پردیش اور مہاراشٹر کے 17 اہلکار، چھتیس گڑھ کے 15، مدھیہ پردیش کے 12، جھارکھنڈ ، پنجاب اور تلنگانہ کے 07-07، سی آر پی ایف کے 52 اہلکار، ایس ایس بی کے 14 اہلکار، سی آئی ایس ایف کے 10 اہلکار، بی ایس ایف کے 06 اہلکار اور دیگر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور سی اے پی ایف کے پولیس اہلکار شامل ہیں۔ مزید یہ کہ دہلی اور جھارکھنڈ فائر سروس کے اہلکاروں کو بالترتیب 03 جی ایم اور 01 جی ایم اور 01 جی ایم اترپردیش ایچ جی اینڈ سی ڈی کے اہلکار کو دیا گیا ہے۔
سروس میڈلز
بہادری کے لئے صدر کا تمغہ(پریزیڈنٹ میڈل فار گلینٹری -پی ایم جی)خدمت میں خصوصی امتیازی ریکارڈ کے لیے دیا جاتا ہے اور میڈل فار میریٹوریئس سروس (ایم ایس ایم) قابل قدر خدمات کے لیے دیا جاتا ہے جس کا تعین وسائل اور فرض کے تئیں لگن سے ہوتا ہے۔بہادری کے لئے 94 تمغوں(میڈل فار گلینٹری -جی ایم)میں سے 75 تمغے پولیس سروس، 08 فائر سروس، 08 سول ڈیفنس اینڈ ہوم گارڈ سروس اور 03 کریکشنل سروس کو دیے گئے ہیں۔میڈل فار میریٹوریس سروس (ایم ایس ایم) کے 729 تمغوں میں سے 624 پولیس سروس، 47 فائر سروس، 47 سول ڈیفنس اور ہوم گارڈ سروس اور 11 کریکشنل سروس کو دیئے گئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…
حال ہی میں پی ٹی آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جموں و کشمیر…
اس سے قبل لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل…
سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نے اتوار (22 دسمبر) کو اٹاوہ ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو…
مہاراشٹر، گجرات، کرناٹک، دہلی، تمل ناڈو، ہریانہ اور تلنگانہ مالی سال 2024-25 کی پہلی ششماہی…