نئی دہلی: مرکزی وزیر برائے ثقافت و سیاحت گجیندر سنگھ شیخاوت نے نئی دہلی کے ممتاز انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ، پوسا (IHM Pusa) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبہ سے ملاقات کی اور ہوٹل مینجمنٹ، مہمان نوازی اور کُکنگ کے شعبے میں ان کے تجربات اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر وزیر نے ادارے کے جدید کچن میں جا کر طلبہ کے ساتھ عملی طور پر کھانا بنانے میں بھی حصہ لیا۔
دورے کا سب سے دلچسپ لمحہ اس وقت آیا جب گجیندر سنگھ شیخاوت تربیت حاصل کرنے والے نوجوان شیفس کے درمیان پہنچے اور ان کے ساتھ مل کر سموسے اور خصوصی پکوڑے تیار کیے۔ طلبہ نے وزیر کے ساتھ مل کر نہ صرف کھانا بنایا بلکہ انہیں مختلف پکوانوں کی تیاری کے
عملی مراحل سے بھی آگاہ کیا۔
आज IHM Pusa में स्टूडेंट्स के साथ किचन में हाथ आज़माने का मौका मिला।
मेरी बनाई डिश का स्वाद चखकर उन्होंने “अच्छा बना है” कहा।
अब सच में अच्छा बना था या उन्होंने मेरा हौसला बढ़ा दिया… ये तो वही जानते होंगे!#IHMPusa #Hospitality #FutureChefs pic.twitter.com/71b37rhkrW
— Gajendra Singh Shekhawat (@gssjodhpur) July 30, 2026
مرکزی وزیر نے ان یادگار لمحات کی تصاویر اور تجربات سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیے۔ انہوں نے لکھا، “آج ادارے میں کچھ نیا سیکھنے اور کُکنگ میں ہاتھ آزمانے کا موقع ملا۔ میری بنائی ہوئی ڈش چکھنے کے بعد سب نے کہا، ‘سر، بہت اچھی بنی ہے۔’ اب واقعی اچھی بنی تھی یا پھر طلبہ نے صرف میرا حوصلہ بڑھایا، اس کا راز تو وہی جانتے ہیں!” ان کے اس ہلکے پھلکے انداز کو سوشل میڈیا پر بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ، پوسا کا قیام 1962 میں عمل میں آیا تھا۔ یہ ادارہ وزارتِ سیاحت، حکومتِ ہند کے تحت کام کرتا ہے اور ملک کے ممتاز ہوٹل مینجمنٹ اداروں میں شمار ہوتا ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے یہ ادارہ ہوٹل مینجمنٹ اور ہاسپیٹیلٹی کے شعبے میں نوجوانوں کو عالمی معیار کی تعلیم اور عملی تربیت فراہم کر رہا ہے۔
گجیندر سنگھ شیخاوت نے اس موقع پر اظہارِ یقین کیا کہ ملک کے یہ باصلاحیت نوجوان اپنی مہارت، تخلیقی صلاحیت اور جذبے کے ذریعے بھارتی ہاسپیٹیلٹی انڈسٹری کو نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے اور عالمی سطح پر ہندوستان کا نام روشن کریں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو
احتجاج کرتے ہوئے کسانوں نے کہا کہ جمہوریت میں اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھنا…
کولکاتا کے رہنے والے انیش سرکار نے 2 نومبر 2024 کو محض 3 سال، 9…
دہلی پولیس نے جنتر منتر پر سی جے پی کے احتجاج سے پہلے یوٹیوبر دھرو…
گوتم گمبھیر نے نوجوان تیز گیند باز مایانک یادو کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا…
ڈبلیو ایچ او کے مطابق، کئی ممالک کمیونٹی کی سطح پر ذہنی صحت کی خدمات…
سمندری راستے عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ دنیا کے مختلف ممالک کے درمیان…