قومی

G20 Summit: جی-20 سمٹ کے دوران دہلی میں کیا کیا ہوں گی پابندیاں؟ دہلی پولیس نے جاری کی یہ خاص ایڈوائزری، افواہوں پر نہ دیں دھیان

G20 Summit Updates: دہلی میں 9 اور 10 ستمبر کو دو دنوں تک جی-20 کا اجلاس چلے گا۔ 19 ممالک سے لیڈران آئیں گے۔ پوری دہلی کو سجا دیا گیا ہے۔ سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔ اس دوران کئی پابندیاں بھی دہلی والوں کو جھیلنی پڑے گی۔ حالانکہ اس دوران اسپتال اور میڈیکل اسٹورس پوری طرح سے کھلے رہیں گے۔ وہیں آن لائن ڈیلیوری نہیں ہوسکے گی۔ ایسے میں پزّا-برگراوردیگر کھانے پینے کی چیزوں کی ڈیلیوری نہیں ہوسکے گی۔

دہلی پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ‘پوری دہلی کھلی ہے، صرف این ڈی ایم سی علاقے کے ایک چھوٹے سے حصے میں پابندیاں لگائی جائیں گی۔ یہ بات ہمارے علم میں آئی ہے کہ بعض خبر رساں ایجنسیاں گمراہ کن سرخیاں لگا کر جی-20 سربراہی اجلاس کے تناظر میں لگائی جانے والی پابندیوں کے بارے میں غلط بیانی اور پروپیگنڈہ کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے عوام الناس اور نیوز ریڈرز کے ذہنوں میں ابہام کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔ یہ دہرایا جاتا ہے کہ پابندی صرف این ڈی ایم سی پرہے۔ علاقے کے ایک چھوٹے سے حصے میں لگائے گئے ہیں۔ ہماری گزارش ہے کہ خبر رساں ادارے ہماری ہدایات کے مطابق درست تفصیلات شائع کریں، تاکہ کوئی ابہام پیدا نہ ہو۔

دہلی ٹریفک پولیس کے اسپیشل پولیس کمشنرایس ایس یادو نے کہا کہ صرف ایمرجنسی خدمات جیسے ڈاک، میڈیکل، لیب ٹسٹ کے نمونے لینے کی اجازت رہے گی۔ دواؤں کو چھوڑکرسبھی آن لائن ڈیلیوری خدمات غیرمستقل طورپرپابندیاں رہیں گی۔ کامرشیل سرگرمیوں کی اجازت نہیں رہے گی۔

سپریم کورٹ میٹرو اسٹیشن بند رہے گا

پولیس کمشنرایس ایس یادو نے بتایا کہ وی آئی پی موومنٹ اورسیکورٹی وجوہات کے سبب میٹرواسٹیشنوں پر 15-10 منٹ کے لئے گیٹ بند ہوسکتے ہیں، لیکن سپریم کورٹ میٹرواسٹیشن پوری طرح سے بند رہے گا۔ دیگراسٹیشنوں پرمیٹرو خدمات متاثر نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے اندرہوٹل بکنگ، ریلوے، ایئرپورٹ جانے والے مسافروں کو اپنے بورڈنگ پاس اوربکنگ دستاویزدکھانے کے بعد ہی جانے دیا جائے گا۔ جی-20 لیڈران کی سربراہی کانفرنس 9 سے 10 ستمبرتک دہلی میں نوتعمیرشدہ انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹرمیں منعقد ہونے والی ہے۔ اسے بھارت منڈپم کے نام سے جانا جاتا ہے۔

ایک ساتھ 10 ہزار افراد کے بیٹھنے کا انتظام

پرگتی میدان کی تعمیرنوکا کام 2017 میں ایک قومی پروجیکٹ کے تحت شروع کیا گیا تھا، جس کی لاگت 2700 کروڑروپئے ہے۔ بھارت منڈپم کی تعمیرپر750 کروڑ روپئے خرچ ہوئے ہیں۔ بھارت منڈپم 123 ایکڑپرپھیلا ہوا ہے، جسے ملک کے سب سے بڑے کنونشن سنٹرکا درجہ مل چکا ہے۔ یہاں بیک وقت 10 ہزارلوگوں کے بیٹھنے کا انتظام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  Gang Rape of a Married Woman in Palwal: پولیس اسٹیشن میں شکایت کرنے گئی خاتون کے ساتھ اجتماعی آبروریزی، پورا معاملہ جان کر اڑ جائیں گے ہوش

نظر آتی ہے ہندوستانی ثقافت اور ورثے کی جھلک

بھارت منڈپم تین منزلوں پر مشتمل ہے۔ جس کی ہر منزل پر ہندوستانی ثقافت اور ورثے کی جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔ منڈپم کو بہت اچھی طرح سے سجایا گیا ہے۔ ہر کمرے سے لے کر ہر جگہ ہندوستانی روایتی تنوع، فن اور ثقافتی ورثے کی ملی جلی جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔

  بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Gautam Budh Nagar Police: گوتم بدھ نگر کے پولیس کمشنر کی سیکٹر-20 اور سیکٹر-39 کےمقامی سوسائٹی کے مکینوں سے ملاقات

پولیس کمشنر نے مقامی لوگوں کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ اہلکار کو ان کے…

3 hours ago

Donald Trump to take oath: ٹرمپ کی حلف برداری کی جگہ اچانک تبدیل،تقریبِ حلف برداری اِن ڈور منتقل،جانئے کیوں لیا گیا یہ فیصلہ

بتادیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے سینتالیسویں صدر کی حیثیت سے ایک مرتبہ پھر وائٹ…

3 hours ago

Hamas Frees Hostages: فلسطین میں جشن کا ماحول،حماس نے تین یرغمالی کو کیا رہا، اسرائیل بھی 90 فلسطینیوں کو کررہا ہے رہا،جنگ بندی کامیابی سے جاری

اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے میں بسیں اسرائیلی حراست سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی منتظر…

4 hours ago

Neeraj Chopra Marriage: نیرج چوپڑا نے کرلی شادی، خاموشی کے ساتھ ہمانی نام کی لڑکی سے رشتہ ازدواج میں ہوئے منسلک

ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کرنے والے نیرج چوپڑا کی شادی…

4 hours ago