عالمح سطح پر معیشت کے نشیب و فراز میں غیر معمولی رول ادا کرنے والے 20 ممالک کے وزار پر مشتمل وفد اتوار کو ریاست اترپردیش کے شہر وارانسی پہونچا،جہاں معاشی سرگرمیوں کے استحکام پر غور و خوض کیا جائے گا ۔
ریاست اترپردیش کے شہر وارانسی میں ہونے جارہے جی 20 کے اجلاس کے لے وفود پہونچنے لگے ہیں،یہاں تمام مہمانوں کا ہندوستانی تہذیب و ثقافت کی روایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے استقبال کیا گیا۔ جی 20 ممالک کے ڈیولپمینٹ منسٹر کا خیر مقدم وزیر خارجہ ایس جے شنکر کریں گے۔ واضح رہے کہ معاشی اور سماجی ترقی سے متعلق وزار کی میٹنگ ہونی ہے اور اس میٹنگ میں عالمی سطح پر غیر مستحکم ہوتی معاشی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ترقی یافتہ ممالک پر بڑھ رہے قرض کے بوجھ اور موسم کی تبدیی سمیت دیگر کئی اہم امور پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔ فی الحال یو ایس اے آئی ڈی(یونائیٹیڈ اسٹیڈ ایجنسی فار انٹر نیشنل ڈیولپمینٹ) کے ڈپٹی ایڈ منسٹر ایسو بیل کول مین جی ٹونٹی اجلاس میں شرکت کرنے وارانسی ایئر پورٹ پہونچے جہاں ان کا پُر تپاک خیر مقدم کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جی 20 کے اجلاس کے لئے وارانسی مکمل طورپر تیار ہے ۔ وارانسی میں 11 جون کو اترپردیش حکومت کی جانب سے وفود کے لئے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ہے،اتوار کو ہی کروز کے ذریعہ غیر ملکی مہمان گنگا آرتی کے خوبصورت نظاروں کا لطف اٹھا ئیں گے۔ 12 جون کو ڈیولپمینٹ سے متعلق وزرا کی میٹنگ ہوگی جس میں وزیر اعظم نریندر مودی ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ جڑیں گے۔ جی 20 اجلاس کے لئے آرنیمینٹل ٹاورس مخصوص سجاوٹ سے جگمگا رہا ہے۔مانا جارہا ہے وزار کی میٹنگ میں جی 20 ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
واضح رہے کہ جی 20 اجلاس 11 جون سے 13 جون تک ہوگا ،اس اجلاس کے لئے وارنسی کو دلکش انداز میں سجایاگیا ہے،شہر کی اہم شاہراہوں،چوراہوں،عمارتوں اور پارک سمیت دیگر مقامات کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجا یا گیا ہے،سڑکیں صاف و شفاف نظر آرہی ہیں۔
سڑکوں پر مویشیوں اور پرندوں کے ماڈل آویزاں کئے گئے
وارنسی کی سڑکوں پر مویشیوں اور پرندوں کے ماڈل بنائے گئے ہیں ،آرنمینٹل ٹاورس کی دیدہ زیب خوبصورتی،رنگ برنگی تصاویر سے آراستہ اپنے شہر کو دیکھ کر لوگ فخر محسوس کر رہے ہیں،بیرونی ممالک کے مہمانوں کی اس طرح مہمان نوازی کی تیاری کو دیکھ کر لوگ عش عش کر رہے ہیں۔
وزیر خارجہ سنیچر کو ہی پہنچ گئے تھے وارانسی
عالمی سطح کے معا شی سرگر میوں میں اہم رول ادا کرنے والے 20 ممالک کےوزرا پر مشتمل وفد اتوار سے تین دنوں تک وارانسی میں شہر کی ترقی پر غور و خوض کریں گے ۔ اس میٹنگ کی قیادت کے لئے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سنیچر کو چار روزہ دورہ کے لئے وارانسی پہنچ چکے ہیں۔ ڈیولپمینٹ وزار کی اس میٹنگ میں ان 20 ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں مزید مستحکم ہوں گے۔جی 20ممالک کے ڈیولپمینٹ وزار اپنے اپنے ملکوں ۔کے ترقی کے ماڈل اور ٹیکنا لوجی کو پیش کریں گے۔ اس سے قبل اپریل میں بھی جی 20 کی میٹنگ ہوئی تھی۔
-بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…