قومی

G-20 Summit 2023: جی-20 میں وزیر اعظم مودی کے خطاب کے دوران نیم پلیٹ پر لکھا نظر آیا ’بھارت‘

G-20 Summit Delhi: دہلی کے پرگتی میدان کے بھارت منڈپم میں چل رہے جی-20 سربراہی اجلاس میں وزیراعظم نریندر مودی نے افتتاحی خطاب پیش کیا۔ اس دوران ان کے آگے رکھی پلیٹ پر بھارت لکھا تھا۔ ان دنوں ملک میں انڈیا بنام بھارت سے متعلق زبردست بحث چل رہی ہے اور قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ انڈیا کا نام بدل کر بھارت کیا جاسکتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈراسمرتی ایرانی نے اس سے متعلق سوشل میڈیا سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ردعمل بھی ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے لکھا، ’’امید اور یقین کا نیا نام- بھارت‘‘۔ دراصل، کسی ملک کی آفیشیل میٹنگ ہوتی ہے تو اس کے نمائندوں کے سامنے پلیٹ پراس ملک کا نام بھی لکھا ہوتا ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ میٹنگ میں موجود شخص اس ملک کی نمائندگی کر رہا ہے۔

جی-20 سربراہی اجلاس کی میٹنگ میں وزیراعظم نریندر مودی کے سامنے رکھی پلیٹ پر انڈیا کی جگہ انگریزی میں BHARAT  (بھارت) لکھا ہوا نظرآیا۔ ایسے میں پھر سے اس بحث کو تقویت مل گئی ہے کہ جو ملک کا نام بدلنے کی قیاس آرائی کی جارہی تھی، وہ سچ تو نہیں۔ حالانکہ ابھی اس سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

کب کھڑا ہوا تنازعہ؟

ملک کا نام تبدیل کئے جانے سے متعلق بحث اس وقت شروع ہوگئی تھی، جب ملک کی صدر دروپدی مرمو نے ڈنرکے لئے مدعو کیا۔ منگل کو بھیجے گئے اس دعوت نامہ میں پریسیڈنٹ آف انڈیا کے بجائے پریسیڈنٹ آف بھارت لکھا ہوا تھا۔ اس کے بعد اپوزیشن لیڈران نے مودی حکومت کی جم کرمخالفت کی اورردعمل کا اظہار کیا۔ اس پروزیراعظم نریندر مودی نے پارٹی لیڈران اور مرکزی وزراء سے سیاسی تنازعہ سے بچنے کی ہدایت دی۔

  بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

15 minutes ago

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

2 hours ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

2 hours ago