بھارت ایکسپریس۔
G-20 Summit India: ہندوستان 9 اور 10 ستمبر کو ہونے والی جی-20 چوٹی کانفرنس سے متعلق تیاریاں آخری مرحلے میں ہیں۔ لاء اینڈ آرڈرچاق وچوبند رہے اس کے پورے انتظامات کئے گئے ہیں۔ دہلی کے کئی علاقوں میں ٹریفک موومنٹ میں بھی تبدیلی کی گئی۔ اتنا ہی نہیں بھکاریوں، نشہ خوروں اور کنروں کے گھسنے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔
نئی دہلی ضلع کے کناٹ پلیس، جن پتھ، بنگلہ صاحب گرودوارہ، کے جی مارگ اور ہنومان مندر کے آس پاس نظرآنے والے بھکاری، نشہ خوروں ور کنروں کی آمدورفت پر پابندی لگائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن اور نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے پہاڑ گنج اور اجمیری گیٹ دونوں طرف ان لوگوں کے داخلے پر پابندی ہے۔ اگرکوئی نظربھی آتا ہے تو ان لوگوں کو شیلٹرہاؤس میں چھوڑ دیا جائے گا۔
ان علاقوں میں کیا جا رہا ہے ٹرانسفر
اس دوران دہلی پولیس ہرروزٹریفک سمیت تمام طرح کی پریشانیوں کا حل نکالنے کے لئے پریس بریفنگ جاری کرے گی۔ اسی ضمن میں بھکاریوں، نشہ خوروں اورکنروں کا حل بھی نکالا گیا ہے اوران لوگوں کوگیتا کالونی، روہنی اوردوارکا سیکٹر-3 کے باہری علاقوں میں بھیجا گیا ہے۔ کچھ دن پہلے دہلی حکومت نے 4 رکنی کمیٹی کی تشکیل کی تھی۔ دراصل، دہلی میں بھیک مانگنا جرم نہیں ہے۔ بھیک مانگنے کو جرم کے زمرے میں ڈالنے والے قانون کو سال 2019 میں دہلی ہائی کورٹ نے ختم کردیا تھا۔ ایسے میں دہلی پولیس بھیک مانگنے والے اورفٹ پاتھ پر سونے والے لوگوں کودیگرمقامات پرٹرانسفرکررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Petrol and Diesel Price: پٹرول-ڈیژل کی قیمتیں ہوں گی کم، ایل پی جی کے بعد بڑی راحت دینے کی تیاری میں مودی حکومت
دہلی پولیس رکھے گی دھیان
جی-20 سمٹ کی اہمیت کودھیان میں رکھتے ہوئے دہلی پولیس نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ دراصل ہوٹل اورسفارت خانہ نئی دہلی ضلع میں آتے ہیں، ایسے میں اس علاقے میں جی-20 کے نمائندے بھی موجود رہیں گے۔ نئی دہلی علاقے کے سبھی بھکاریوں، کنروں، نشہ خوروں اور فٹ پاتھ پر سونے والے لوگوں کا خیال دہلی پولیس رکھے گی۔ ان کے رہنے اور کھانے پینے کا انتظام بھی پولیس ہی کرے گی۔
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…