قومی

G-20 Summit 2023: وزیر اعظم مودی نے بھارت منڈپم میں جی-20 کے عالمی رہنماؤں کا استقبال کیا، دیکھئے کون کون غیرملکی مہمان رہے شامل

G-20 Summit 2023 in India: جی-20 سربراہی اجلاس آج سے دارالحکومت دہلی میں شروع ہوگیا ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی دہلی کے پرگتی میدان میں جی-20 سربراہی اجلاس کے مقام بھارت منڈپم پہنچے۔ یہاں انہوں نے تمام مہمانوں سے مصافحہ کیا اورجی-20 کے تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ امریکی صدرجو بائیڈن بھی بھارت منڈپم پہنچے۔ اس کے علاوہ چین کے وزیراعظم لی کیانگ، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترکی کے صدررجب طیب اردگان، برطانیہ کے وزیراعظم رشی سنک، برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا، انڈونیشیا کے صدرجوکو ویڈوڈو، جنوبی افریقہ کے صدرسیرل رامافوسا، اٹلی کے وزیراعظم جارجیا میلونی اورروس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کا وزیراعظم نریندرمودی نے استقبال کیا۔ قابل ذکرہے کہ بھارت منڈپم میں وہ جگہ جہاں پی ایم مودی تمام مہمانوں سے مصافحہ کر کے ان کا استقبال کر رہے تھے، اسے یوگا، کونارک چکراورنٹراج کے مجسموں سے سجایا گیا تھا، جو ہندوستانی فن اورثقافت کی علامت ہیں۔

کونارک چکرمسلسل تبدیلی کی علامت
وزیراعظم نریندرمودی نے کونارک چکرکے سامنے تمام عالمی رہنماؤں سے مصافحہ کیا ہے۔ اس چکرکے بہت سے اہم معنی ہیں اوریہ اوڈیشہ کا چکرہے۔ یہ 13ویں صدی میں بادشاہ نرسنگھ دیو-اول کے دورمیں تعمیرکیا گیا تھا۔ کونارک چکر بڑھتے وقت کے ساتھ ساتھ ترقی اورمسلسل تبدیلی کی علامت ہے۔ یہ جمہوریت کے پہیے کی ایک طاقتورعلامت کے طورپرکام کرتا ہے۔

سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی کی ہوگی نمائش

جی-20 کے چیف کوآرڈینیٹرہرش وردھن شرنگلا بھی پرگتی میدان میں بھارت منڈپم پہنچ گئے ہیں۔ اس دوران انہوں نے کہا، ”یہاں تقریباً 30 ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پروڈکٹس کو ڈسپلے کیا گیا ہے۔ آربی آئی کے انوویشن ہب میں سنٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی کی پہلی بارنمائش کی جا رہی ہے، اس لئے بین الاقوامی مندوبین جن کے ہندوستان میں بینک اکاؤنٹس نہیں ہیں وہ اپنے موبائل والیٹ سے رقم جمع کرسکتے ہیں۔ “ان 9 مہینوں میں ہندوستان نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے کیونکہ ہم 200 سے زیادہ میٹنگ 60 مقامات پرکرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  G-20 Summit 2023: بھارت نے 2500 سال پہلے ہی انسانیت کی فلاح کے لئے دیا تھا پیغام، جی-20 کے افتتاحی خطاب میں وزیر اعظم مودی کا خطاب

ان ممالک کے مہمانوں کا ہوا استقبال

کناڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو، اٹلی کے وزیراعظم جارجیا میلونی، جرمنی کے چانسلراولاف اسکالز، جاپان کے وزیراعظم فومیوکشیدا، ارجنٹینا کے صدرالبرٹوفرنانڈیز، نائیجیریائی صدر بولا احمد تینوبو، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدرشیخ محمد بن زاید النہان، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیوایچ او) کے ڈائریکٹرجنرل ٹیڈروس ایڈنام، مصرکے صدرعبدالفتاح السیسی، سنگا پورکے وزیراعظم لی ہیسین لونگ، اسپین کی نائب صدرنادیہ کیلوینو، ہالینڈ کے وزیراعظم مارک روٹے، ماریشس کے وزیراعظم پرویند کمارجگناتھ، بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ، یورپی کمیشن کی صدرارسولا وان ڈیرلین، آئی ایم ایف (بین الاقوامی مالیاتی فنڈ) کی منیجنگ ڈائریکٹرکرسٹالینا جارجیوا، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گٹیرس، ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا دہلی واقع پرگتی میدان میں جی-20 سربراہی اجلاس کے مقام بھارت منڈپم پہنچے ہیں۔

  بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

1 hour ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

2 hours ago