قومی

Fruits Gives Your Skin a Natural Glow: گرمیوں کے یہ پھل دیں گے جلد کو قدرتی چمک، چہرہ گلاب کی طرح کھل اٹھے گا

نئی دہلی :گرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں اضافہ ہونے لگتا ہے ،جس کے باعث چہرے کی رنگت ماند پڑنے لگتی ہے۔ دھوپ اور گرمی کی وجہ سے جلد کی چمک کم ہو کر ٹیننگ میں بدل جاتی ہے۔ ایسے میں لوگ مہنگے بیوٹی پروڈکٹس کا سہارا لیتے ہیں، لیکن قدرت نے گرمیوں میں ایسے کئی پھل عطا کیے ہیں جو جلد کو قدرتی چمک دینے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

سب سے پہلے بات کرتے ہیں ناریل پانی کی۔ ناریل پانی جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کے ساتھ جلد کو نرم اور چمکدار بنانے میں مدد دیتا ہے۔ گرمیوں میں روزانہ ایک ناریل پینے سے جسم اور جلد دونوں تروتازہ رہتے ہیں۔ یہ قدرتی ڈیٹاکس کے طور پر بھی کام کرتا ہے اور جسم کی نمی برقرار رکھتا ہے۔

دوسرے نمبر پر ہے تربوز۔ تربوز میں وافر مقدار میں پانی، فائبر اور وٹامن سی پایا جاتا ہے، جو ٹیننگ کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ گرمیوں میں تربوز کھانے سے نہ صرف جلد میں چمک آتی ہے، بلکہ جسم کا درجہ حرارت بھی متوازن رہتا ہے۔ یہ پانی کی کمی کو دور کر کے جلد کو تروتازہ بناتا ہے۔

تیسرے نمبر پر ہے کھیرا۔ کھیرا صرف سلاد کا حصہ نہیں بلکہ جلد اور صحت دونوں کے لیے مفید ہے۔ یہ جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے اور چہرے کی خشکی کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اسی لیے کئی بیوٹی ٹریٹمنٹس میں بھی کھیرا استعمال کیا جاتا ہے۔

چوتھے نمبر پر ہے آم۔ اگرچہ آم کی تاثیر گرم ہوتی ہے، لیکن مناسب مقدار میں اس کا استعمال جلد کے لیے فائدہ مند ہے۔ آم میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو جلد کی کھوئی ہوئی چمک واپس لانے میں مدد دیتے ہیں۔

پانچویں نمبر پر ہے سنگترہ۔ سنگترے میں وٹامن سی کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے۔ اس کا گودا ہی نہیں بلکہ اس کا چھلکا بھی جلد کے لیے مفید ہوتا ہے۔ سنگترہ جلد کو گہرائی سے غذائیت فراہم کرتا ہے اور داغ دھبے کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے چھلکے کو فیس پیک کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔گرمیوں میں ان قدرتی پھلوں کو اپنی غذا کا حصہ بنا کر آپ بغیر کسی مہنگے بیوٹی پروڈکٹس کے جلد کو قدرتی چمک دے سکتے ہیں اور صحت مند رہ سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

School Roof Collapses in Pakisan’s Peshawar: پاکستان کے پشاور میں اسکول کی چھت گرنے سے دردناک حادثہ، کم از کم 29 بچوں کی موت، 40 زخمی، ویڈیو وائرل

پشاور کے کیپٹل سٹی پولیس افسر ڈاکٹر میاں سعید نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت میں…

15 minutes ago

Cheque Bounce Case: چیک باؤنس معاملہ میں سپریم کورٹ نے راجپال یادو کا پاسپورٹ جاری کرنے کا دیا حکم

سماعت کے دوران راجپال یادو کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اداکار کو ایک…

1 hour ago

New Delhi Railway Station: نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر کئی ٹرینوں کے پلیٹ فارم تبدیل، وندے بھارت، سوَتنترتا سینانی اور شرم جیوی سمیت متعدد ٹرینیں شامل

تہواروں کے دوران بڑھتی ہوئی بھیڑ اور سکیورٹی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی دہلی،…

2 hours ago

Bollywood Actor Imran Khan: اداکار عمران خان کو 28 اکتوبر تک ہندوستان چھوڑنے کا نوٹس، 10 اکتوبر کو احتجاج میں ہوئے تھے شامل

عمران خان کے معاملے میں اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ کا موضوع…

4 hours ago