قومی

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے بورڈ کی تشکیل، سلمان خورشید نے نبھایا وعدہ، شاہانہ خان سکریٹری اور سکندر حیات بنائے گئے خازن

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر(آئی آئی سی سی) کے صدرکے طورپرسابق مرکزی وزیراورکانگریس کے سینئرلیڈرسلمان خورشید کی جیت کے بعد سے ممبران کے علاوہ سماجی طورپربیدارمسلمانوں کوبھی امیدیں ہیں کہ اسلامک سینٹرمسلمانوں کی آوازبنے۔ ساتھ ہی اس سے پہلے جو خامیاں تھیں، ان کودورکیا جائے گا اورممبران کی امید کے مطابق سینٹرکو فعال بنایا جائے۔ سلمان خورشید اپنی صاف ستھری شبیہ کے لئے جانے جاتے ہیں، لیکن سوشل میڈیا پران دنوں وہ بھی سوالوں کے گھیرے میں آگئے تھے، لیکن گزشتہ روزبورڈ کی میٹنگ میں انہوں نے اپنے اعلان کے مطابق فیصلہ کرکے ایک بارپھرلوگوں کا دل جیت لیا، جس کی سوشل میڈیا پرایک بارپھرتعریف ہونے لگی۔

نومنتخب اراکین کوسونپی گئی بورڈ کی ذمہ داری

دراصل، 29 اگست 2024 کی شام انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرمیں بورڈ کی میٹنگ ہوئی اورنومنتخب عہدیداران کوبورڈ کی ذمہ داری سونپی گئی۔ شاہانہ خان کوانڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کا سکریٹری بنایا گیا ہے۔ جبکہ آئی پی ایس (ریٹائرڈ) قمراحمد کوایڈمن اینڈ سیکورٹی انچارج مقررکیا گیا ہے۔ بورڈ آف ٹرسٹی (بی اوٹی) میں جیت حاصل کرنے والے سکندرحیات کوخازن مقررکیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پروفیسرخواجہ ایم شاہد کوایجوکیشن اینڈ لائبریری کا انچارج مقررکیا گیا ہے۔ سابق نائب صدرصفدرحسین خان کے صاحبزادے اوربی او ٹی رکن ابوذرخان کوکلچرل اینڈ ایونٹ کا انچارج بنایا گیا ہے جبکہ فرخ نازکوخریداری سے متعلق امورکی ذمہ داری دی گئی ہے۔ شاہد علی خان کوہاسپٹلٹی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ پروفیسرشمامہ احمد کومینٹیننس اینڈ الیکٹریکل انچارج بنایا گیا ہے۔

سلمان خورشید کے فیصلے کی تعریف

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر 2024 کے الیکشن میں سلمان خورشید کوصدرمنتخب کیا گیا ہے جبکہ ان کے ہی پینل کے محمد فرقان قریشی کو نائب صدرمنتخب کیا گیا ہے۔ بورڈ آف ٹرسٹی اورایگزیکٹیوکمیٹی میں بھی ان کے پینل کے کئی امیدواروں کوجیت ملی ہے۔ لیکن اب خاص بات یہ ہے کہ سلمان خورشید نے دوسرے پینل سے جیت حاصل کرنے والوں کوبھی اپنے ساتھ جوڑلیا ہے اورسبھی کوذمہ داری سونپی گئی ہے۔ سلمان خورشید کے اس فیصلے کی سوشل میڈیا  پرجم کرتعریف کی جارہی ہے اوران کے فیصلے کومستحسن قراردیا جا رہا ہے۔

پہلی خاتون سکریٹری ہیں شاہانہ خان

سلمان خورشید نے الیکشن کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرمیں خواتین کوترجیح دی جائے اوراسلام سے متعلق جوغلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں، اس کا جواب دیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ سینٹرکی آئندہ صدرکی ذمہ داری کسی خاتون کوملنی چاہئے۔ سلمان خورشید نے اب سینٹرکے سکریٹری کی ذمہ داری ایک خاتون کوسونپ کربڑا فیصلہ کیا ہے اوریہ پہلا موقع ہے کہ کسی خاتون کو یہ بڑی ذمہ داری دی گئی ہے۔ حالانکہ شاہانہ خان پرسکریٹری کی ذمہ داری بہترطریقے سے نبھانے کے لئے سلمان خورشید سمیت سینٹرکے تمام ممبران کی امیدوں پرکھرا اترنے کا چیلنج ہوگا۔

اشتیاق ایوبی نے چلائی تھی تحریک

سینئرصحافی، ملی قائد، ورلڈ صوفی مشن اورسلمان خورشید کے بے حد قریبی کے صدراشتیاق ایوبی نے سلمان خورشید اوران کے پینل کی جیت میں اہم کردارادا کیا ہے۔ الیکشن کے دوران وہ مسلسل سابقہ پینل کی ناکامیوں اورخامیوں کواجاگرکرتے رہے اورسلمان خورشید کوسب سے بہتراورموزوں امیدوارقراردیا تھا۔ انہوں نے اپنی تحریروں اورمضامین کے ذریعہ سلمان خورشید کے پینل کی جیت کی تحریک چلائی، لیکن جب انتخابی نتائج کے بعد اسلامک سینٹرمیں جشن منایا گیا تواس میں جوغلطیاں ہوئیں، ان کی بھی نشاندہی کی۔ جشن تقریب میں جب تلاوت کلام پاک کے بغیر میٹنگ کا آغازہوا توانہوں نے اسے غیرشرعی اوراصولوں کےخلاف قرار دیا۔ اشتیاق ایوبی نے سلمان خورشید کے نام کا فائدہ اٹھانے والوں سے سینٹرکو بچانے کی بھی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہراس بات کی مخالفت کریں گے، جوسینٹر کے مفاد میں نہیں ہوگا۔ بہرحال بورڈ کی تشکیل کے بعد اشتیاق ایوبی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سلمان خورشید کے فیصلے کو مستحسن قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ سلمان خورشید نے ممبران سے جووعدہ کیا تھا، اس کو پورا کرنا شروع کردیا ہے، اس کے لئے آئی آئی سی سی کے صدرسلمان خورشید مبارکباد کے مستحق ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Bulldozer Action Case: بلڈوزر کارروائی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا اپوزیشن نے کیا خیرمقدم، جانئے کس نے کیا کہا؟

 بلڈوزرکارروائی پرسپریم کورٹ کے فیصلے کا تمام اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران نے استقبال کیا ہے۔…

7 hours ago

Bulldozer Action Case: مولانا محمود مدنی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو بتایا خوش آئند، سالسٹر جنرل نے اٹھایا سوال

سپریم کورٹ نے بلڈوزرکارروائیوں کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کے صدرمولانا محمود اسعد مدنی اور…

8 hours ago

The International Fentanyl Conundrum: بڑھتا ہوا فینٹینیل بحران: ایک عالمی ایمرجنسی

افسوس کی بات یہ ہے کہ فینٹینیل کو منشیات کی غیر قانونی مارکیٹ میں ایک…

10 hours ago

Lebanon Pager Blast: لبنان میں سیریل پیجر دھماکہ، 8 افراد ہلاک، 2800 زخمی، اسرائیل کا ہاتھ ہونے کا خدشہ

لبنان میں سلسلہ وار پیجر دھماکے ہوئے ہیں۔ اس میں 8 لوگوں کی موت ہو…

10 hours ago

Bulldozer Action Case: بلڈورزکارروائی پر سپریم کورٹ نے لگائی روک، مولانا ارشدمدنی نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہی یہ بڑی بات

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا ارشدمدنی نے آج کی قانونی پیش رفت پراپنے ردعمل کا…

10 hours ago