قومی

Harish Salve Ties Knot for 3rd Time: معروف وکیل ہریش سالوے نے 68 سال کی عمر لندن میں کرلی تیسری شادی، یہاں جانئے تیسری بیوی کے بارے میں

ملک کے سابق سالسٹر جنرل اور مشہوروکیل ہریش سالوے نے 68 سال کی عمرمیں لندن میں تیسری شادی کرلی ہے۔ انہوں نے لندن کی ٹرینا نامی خاتون سے شادی کی ہے۔ ہریش سالوے نے سال 2020 میں دوسری بارشادی کی تھی۔ ہریش سالوے مرکزی حکومت کی نوتشکیل شدہ ون نیشن ون الیکشن کمیٹی کے بھی رکن ہیں۔ ہریش سالوے نے حال ہی میں ایک پرائیویٹ تقریب میں ٹرنا کے ساتھ شادی کی۔ اس سے پہلے انہوں نے میناکشی (پہلی بیوی) اور کیرولن براسارڈ سے 2020 میں شادی کی تھی۔ ہریش سالوے اوران کی سابقہ اہلیہ میناکشی نے شادی کے 38 سال بعد جون 2020 میں طلاق لے لیا تھا۔ ان کی دوبیٹیاں ساکشی اور ثانیہ ہیں۔

 ہریش سالوے کی شادی میں صنعت کار مکیش امبانی اورنیتا امبانی، للت مودی اوراجولا راؤت سمیت قریبی دوست اور فیملی کے لوگ شامل ہوئے۔ ریسپشن میں سنیل متل، ایل این متل، ایس پی لوہیا اور گوپی ہندوجا سمیت دیگرٹاپ بزنس مین بھی شامل ہوئے۔ سپریم کورٹ میں پریکٹس کرنے والے 68 سال کے وکیل ہریش سالوے کلبھوشن جادھو سمیت کئی ہائی پروفائل معاملوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ کلبھوشن جادو کو جاسوسی کے الزام میں پاکستانی فوجی عدالت نے سزائے موت کا اعلان کیا تھا۔

ہریش سالوے نے کلبھوشن جادھو کی طرف سے مقدمہ لڑنے کے لئے قانونی فیس میں صرف ایک روپیہ لیا اور اس برتاؤ سے ان کی کافی تعریف ہوئی۔ ٹاٹا گروپ، مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریزاورآئی ٹی سی گروپ ان کے کچھ خاص کلائنٹ ہیں۔ وہ انل امبانی کی ریلائنس نیچرل ریسورسیز لمیٹیڈ کے خلاف کرشنا گوداوری بیسن گیس تنازعہ معاملے میں بھی پیش ہوئے تھے۔

  بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago