قومی

Jaya Prada News: عدالت سے سابق رکن پارلیمنٹ جیا پردا کو بڑی راحت،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں آیا فیصلہ

رام پور کی سابق رکن پارلیمنٹ اور بالی ووڈ اداکارہ جیا پردا کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق  معاملے میں رام پور کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے بری کر دیا ہے۔ سال 2019 میں کیمرہ تھانے میں جیا پردا کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اب رام پور کی ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے سابق رکن پارلیمنٹ جیا پردا کو بری کردیا ہے۔ عدالت کا یہ فیصلہ سابق ایم پی جیا پردا کے لیے بڑی راحت ہے۔

فلم اداکارہ اور سابق رکن پارلیمنٹ جیا پردا کے خلاف درج ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں رام پور کی ایم پی-ایم ایل اے کورٹ سے راحت ملی ہے۔ اس معاملے کی حتمی سماعت پیر کو ہی مکمل ہو گئی تھی جس کے بعد کہا جا رہا تھا کہ فیصلہ آج آ سکتا ہے اور آج عدالت نے انہیں بری کر دیا ہے۔

عدالت سے بری ہونے کے بعد جیا پردا نے کہا کہ سماجوادی پارٹی لیڈر اعظم خان کی طرف سے میرے خلاف کئے گئے تبصروں کو دیکھتے ہوئے بی ایس پی سپریمو مایاوتی کو سوچنا چاہئے کہ وہ آپ پر بھی اپنی آنکھوں کا ایکسرے کیسے ڈالیں گی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ 20 اپریل 2019 کو جیا پردا کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 171-جی  کے تحت اعظم خان اور مایاوتی کے خلاف ذاتی بیان دینے اور کیمری پولیس اسٹیشن میں ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جس کے بعد جیا پردا کو آج رام پور کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے بری کر دیا گیا ہے۔

2019 کے لوک سبھا انتخابات میں جیا پردا کو بی جے پی نے رام پور لوک سبھا سیٹ سے ٹکٹ دیا تھا۔ ان کا سیدھا مقابلہ سماجوادی پارٹی کے سینیئر لیڈر اعظم خان سے تھا۔ اس الیکشن میں جیا پردا ہار گئی تھیں، جبکہ اعظم خان سماجوادی پارٹی کی طرف سے جیتے تھے۔ جیا پردا نے اس الیکشن کے دوران بہت محنت کی تھی۔ انتخابی مہم کے دوران ہی ان کے خلاف دو مقدمات درج کیے گئے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

سماج کے حاشیے پررہ رہے بچے پہنچیں ریلائنس کے ہملیزونڈرلینڈ کی سپنوں کی دنیا میں

 ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…

12 minutes ago

Winter Carnival: دہلی میونسپل کارپوریشن ساؤتھ ایکسٹینشن پارٹ 2 اسکول میں منایا گیا ونٹرکارنیول

کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…

20 minutes ago

Sheikh Haseena Extradition: شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش واپس بھیجیں! یونس حکومت نے حوالگی کے لیے بھارت کو لکھا خط

بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…

22 minutes ago

Rahul Gandhi Visit Parbhani: مہاراشٹر پہنچنے پر راہل گاندھی کا بڑا دعویٰ، سومناتھ سوریہ ونشی کے قتل کے ذمہ دار ہیں سی ایم فڑنویس

مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…

33 minutes ago

UP News: موہن بھاگوت کے بیان پر اکھلیش یادو نے کہا – اگر وہ سی ایم کو ایک کال بھی کریں تو تنازع نہیں ہوگا

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…

58 minutes ago

Vinod Kambli health update: سابق بھارتی بلے باز ونود کامبلی کی طبیعت پھر سے ہوئی خراب، اسپتال میں ہوئے داخل

ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…

1 hour ago