قومی

Ghulam Nabi Azad Meets Amit Shah: غلام نبی آزاد کا کیا ہوگا اگلا راستہ؟ امت شاہ سے ملاقات کے بعد اب طے کرسکتے حکمت عملی

Ghulam Nabi Azad Meets Home Minister Amit Shah: جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر رہے غلام نبی آزاد نے آج (2 فروری) کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی ہے۔ ڈیموکریٹک آزاد پارٹی (ڈی اے پی) کے سربراہ غلام نبی آزاد نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو جموں وکشمیر میں چل رہے اینٹی انکروچمنٹ ڈرائیو کا معاملہ اٹھایا۔ غلام نبی آزاد نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ جموں وکشمیرمیں زمین بے دخلی کے موضوعات میں مرکزی وزیرامت شاہ سے ملاقات کی۔

غلام نبی آزاد نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ کوعام لوگوں کے درمیان پھیلی بدامنی اورغیریقینی صورتحال کے بارے میں واقف کرایا۔ لوگوں کوان جائیدادوں کو خالی کرنے کے لئے مجبورکیا جا رہا ہے، جنہیں منظوری حاصل ہے۔ امت شاہ نے مجھے یقین دہانی کرائی کہ مکان بنانے والے چھوٹے زمین مالکان کو پریشان نہیں کیا جائے گا۔

غلام نبی آزاد نے امت شاہ کو بتایا کہ گزشتہ کچھ دہائیوں سے چھوٹی چھوٹی زمینوں پر گھروں کی تعمیر کرنے والے بیشتر لوگ غیرمقیم (پرواسی) ہیں اور بیشترلوگ شدت پسندی کے شکار ہیں۔ حال ہی میں جموں ڈویژن کے مختلف اضلاع میں چل رہی تجاوزات کے خلاف مہم کے دوران تقریباً 23,000  ہیکٹیئر ریاست اور ‘کچرائی’ زمین کو دوبارہ حاصل کیا گیا تھا۔

غلام نبی آزاد اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات سے کئی سوال پیدا ہو رہے ہیں۔ ریاست کی سیاست میں وہ فی الحال تنہا ہوتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ جموں وکشمیرکی دواہم مقامی سیاسی جماعتیں نیشنل کانفرنس (این سی) اورپیپلزڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کانگریس کے ساتھ نظرآرہی ہیں اورکانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں بھی فاروق عبداللہ، عمرعبداللہ اورمحبوبہ مفتی نے شرکت کی جبکہ غلام نبی آزاد کواس کے لئے دعوت بھی نہیں دی گئی تھی۔ غلام نبی آزاد کے حوالے سے سوشل میڈیا پرخبریں یہ بھی گردش کرتی رہتی ہیں کہ غلام نبی آزاد بی جے پی سے اتحاد کرسکتے ہیں تو وہیں کانگریس میں واپسی بھی خبریں آتی رہتی ہیں، جس کی بڑی وجہ ہے کہ کانگریس چھوڑ کران کے ساتھ گئے بیشتر لیڈران نے کانگریس میں واپسی کرلی ہے۔ اب کانگریس میں واپسی کا امکان کم نظرآتا ہے، لیکن اس درمیان وہ اپنی سیاسی زمین تلاش کرنے میں مصروف ہیں اور وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کا بھی سیاسی مطلب نکالا جا رہا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Russia Visit: وزیر اعظم مودی کے دورہ روس کے دوران پوتن سے کن مسائل پر بات ہوگی؟ ایس جے شنکر نے بتائی تفصیلات

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اتوار (07 جولائی)…

4 hours ago

People Died Due To Lightning In Bihar: بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 10 لوگوں کی موت ، وزیر اعلی نتیش کمار نے کیا معاوضے کا اعلان

بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست میں…

5 hours ago

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

6 hours ago