Bihar Floor Test Update: بہار میں نتیش کمار حکومت کا لٹمس ٹیسٹ پیر یعنی 12 فروری کو ہے۔ سی ایم نتیش کو اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنی ہے۔ ایسے میں فلور ٹیسٹ سے قبل تینوں اہم سیاسی جماعتوں میں سیاسی رسہ کشی تیز ہو گئی ہے۔ اس دوران کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ایم ایل) کے رکن اسمبلی محبوب عالم سابق سی ایم جیتن رام مانجھی کے گھر پہنچے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس دوران دونوں لیڈران کے درمیان تقریباً آدھا گھنٹہ بات چیت ہوئی۔ تاہم جیتن رام مانجھی نے اس ملاقات کے بعد کہا کہ ہم ہر حال میں این ڈی اے کے ساتھ ہیں۔
آر جے ڈی کے تمام ممبران اسمبلی تیجسوی یادو کے گھر پر ٹھہرے
جے ڈی یو نے اپنے ایم ایل ایز کو وہپ جاری کرکے 12 فروری کو اسمبلی میں حاضر ہونے کو کہا ہے۔ اس دوران آر جے ڈی نے اپنے تمام ایم ایل ایز کو تیجسوی یادو کی رہائش گاہ پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے پہلے میٹنگ 3 گھنٹے تک چلی اور ممبران اسمبلی کو پنچ دیش رتنا مارگ پر تیجسوی کی رہائش گاہ پر روک دیا گیا۔ ایم ایل اے کا سامان بھی ان کی رہائش گاہ پر پہنچا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بہار میں فلور ٹیسٹ سے قبل تیجسوی یادو کی رہائش گاہ پہنچے آر جے ڈی کے ارکان اسمبلی ، دو دن یہیں رہیں گے ایم ایل اے
رات کا کھانا کھائے بغیر چلے گئے سی ایم نتیش
اس سے پہلے جے ڈی یو کے ممبران اسمبلی کو بہار کابینہ میں جے ڈی یو کوٹے کے وزیر شراون کمار کے گھر ضیافت میں مدعو کیا گیا تھا۔ سی ایم نتیش کمار نے بھی اس ضیافت میں شرکت کی لیکن ایم ایل اے کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے وہ ناراض نظر آئے اور 5 منٹ بعد وہاں سے چلے گئے۔ یہاں بی جے پی نے گیا میں ایم ایل اے کا تربیتی کیمپ لگایا۔ تاہم بی جے پی کے 78 میں سے 2 ایم ایل اے اس میٹنگ میں شامل نہیں ہوئے۔
آپ کو بتا دیں کہ نتیش کمار 28 جنوری کو گرینڈ الائنس چھوڑ کر این ڈی اے میں شامل ہو گئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے اسی دن بی جے پی کے ساتھ حکومت بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے حلف بھی لیا۔ سی ایم نتیش کے علاوہ 8 اور وزراء نے بھی حلف لیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…